معراج ملک کی چار سالہ بچی والد سے ملنے جیل پہنچی
جموں, 7 اکتوبر (ہ س)جموں و کشمیر کے کٹھوعہ جیل کے باہر ایک دل کو چھو لینے والا اور کرب انگیز منظر دیکھنے کو ملا، جب رکن اسمبلی ڈوڈہ معراج ملک کی محض چار سالہ ننھی بیٹی اپنے والد سے ملاقات کے لیے بےقراری سے انتظار کرتی نظر آئی۔ معراج ملک 9 ستمبر
Mla


جموں, 7 اکتوبر (ہ س)جموں و کشمیر کے کٹھوعہ جیل کے باہر ایک دل کو چھو لینے والا اور کرب انگیز منظر دیکھنے کو ملا، جب رکن اسمبلی ڈوڈہ معراج ملک کی محض چار سالہ ننھی بیٹی اپنے والد سے ملاقات کے لیے بےقراری سے انتظار کرتی نظر آئی۔

معراج ملک 9 ستمبر سے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کے حکم پر پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت جیل میں بند ہیں۔ جیل کے دروازے کے باہر معصوم بچی کی یہ بے بسی نہ صرف ایک سیاسی گرفتاری کے انسانی پہلو کو نمایاں کرتی ہے بلکہ اس سے اہلِ خانہ پر پڑنے والے گہرے جذباتی صدمے اور تکلیف کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande