ممبئی کی پہلی مکمل زیرِ زمین میٹرو لائن کی 9 اکتوبر سے خدمات شروع ہوگی
ممبئی، 7 اکتوبر(ہ س)۔
ممبئی
کے ٹرانسپورٹ نظام میں تاریخی اضافہ ہونے جا رہا ہے۔ میٹرو لائن 3 کا دوسرا مرحلہ
(فیز 2 بی) آچاریہ اترے چوک سے کف پریڈ تک آپریشنل کے لیے میٹرو ریل سیفٹی کمشنر کی
منظوری حاصل کر چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 9 اکتوبر سے ممبئی میٹرو ریل کارپوریشن آرے
جے وی ایل آر سے کف پریڈ تک مکمل مسافر سروس شروع کرے گی۔
یہ پورا
33.5 کلومیٹر طویل کاریڈور ممبئی کی پہلی مکمل زیر زمین میٹرو لائن ہوگا، جو آرے،
ورلی، ممبئی سینٹرل، سی ایس ایم ٹی، چرچ گیٹ اور ودھان بھون جیسے اہم مراکز کو
جوڑتا ہے۔
میٹرو
حکام کے مطابق دونوں ٹرمینلز سے پہلی ٹرین صبح 5 بجکر 55 منٹ پر روانہ ہوگی جبکہ
آخری ٹرین رات 10 بجکر 30 منٹ پر نکلے گی۔ یہ نظام پہلے کے شیڈول میں بڑی تبدیلی
ہے، کیونکہ ابتدائی طور پر ٹرینیں صبح 6:30 بجے شروع ہوتی تھیں۔
نئے
مرحلے کے آغاز سے مسافروں کو آرے سے کف پریڈ تک کا فاصلہ صرف 54 منٹ میں طے کرنے کی
سہولت ملے گی۔ انتظامیہ کو توقع ہے کہ اس سے شمالی اور جنوبی ممبئی کے درمیان سفری
وقت میں نمایاں کمی آئے گی۔
میٹرو 3
کے اس فیز کا افتتاح 8 اکتوبر کو نوی ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آغاز کے موقع پر
کیا جائے گا، جس سے یہ دن ممبئی کے شہری انفراسٹرکچر کے لیے یادگار بن جائے گا۔
مکمل لائن کے آپریشنل ہونے سے شہریوں کو سطحی سڑکوں اور مضافاتی ریل پر انحصار کم
کرنے میں مدد ملے گی، اور سفر زیادہ تیز، آرام دہ اور جدید ہو جائے گا۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے