لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پی ایم کسان کی پیشگی قسط جاری کرنے پر مرکزی حکومت شکریہ ادا کیا
جموں, 7 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے زراعت و کسان فلاح و دیہی ترقی شیو راج سنگھ چوہان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے کسانوں کے لیے پردھان منتری کسان سمان ندھی
LG SINHA


جموں, 7 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر برائے زراعت و کسان فلاح و دیہی ترقی شیو راج سنگھ چوہان کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے جموں و کشمیر کے کسانوں کے لیے پردھان منتری کسان سمان ندھی (پی ایم-کسان) اسکیم کی 21ویں قسط پیشگی جاری کی۔

ایل جی منوج سنہا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں وزیراعظم نریندر مودی جی اور مرکزی وزیر شیو راج سنگھ چوہان جی کا بے حد شکر گزار ہوں کہ جموں و کشمیر کے کسانوں کے لیے پی ایم-کسان اسکیم کی 21ویں قسط پیشگی جاری کی گئی۔ تقریباً 171 کروڑ روپے آج جے اینڈ کے کے 8.55 لاکھ مستحق کسانوں کے بینک کھاتوں میں براہِ راست منتقل کیے جائیں گے۔ یہ مالی امداد ہمارے کسانوں کو اپنی روزی روٹی برقرار رکھنے اور زرعی سرگرمیوں کو بحال کرنے میں مدد دے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کسان معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں اور دیگر شعبوں کی ترقی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں۔ مرکزی حکومت بدترین سیلاب کے اثرات کو کم کرنے اور متاثرہ آبادی کی زندگیوں میں استحکام یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande