عالمی دماغی صحت ہفتہ کے تحت صحت کیمپ منعقد
علی گڑھ، 7 اکتوبر (ہ س)۔ عالمی دماغی صحت ہفتہ کے موقع پراے ایم یو کے رورل ہیلتھ ٹریننگ سینٹر جواں میں ایک صحت کیمپ شعبہ سائیکیاٹری اور شعبہ کمیونٹی میڈیسن کے اشتراک سے منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جتیندر، ڈاکٹر آصف سراج، ڈاکٹر آیوش اور مسٹر منور نے کیمپ میں آئے ہوئے افراد کو پیشہ ورانہ مشورے دئے۔ کیمپ کے انعقاد میں ڈاکٹر تبسم نواب (انچارج،آر ایچ ٹی سی) نے اہم کردار ادا کیا، جنہوں نے مقامی لوگوں کے لئے دماغی صحت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
کیمپ کے دوران شعبہ سائیکیاٹری کی جانب سے مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ اس اقدام نے ذہنی صحت سے متعلق غلط فہمی کو کم کرنے اور عوام میں آگہی بڑھانے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
یہ کیمپ ڈاکٹر ایم ریاض الدین (چیئرمین، شعبہ سائیکیاٹری) اور ڈاکٹر عظمیٰ ارم (چیئرپرسن، شعبہ کمیونٹی میڈیسن) کی رہنمائی میں کامیابی سے تکمیل کو پہنچا، جس سے دیہی عوام نے دماغی صحت کی اہمیت محسوس کی اور اس سلسلہ میں مختلف غلط فہمیوں کا ازالہ ہوا۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ