منظور گڑھی گاؤں میں صحت بیداری مہم کا اہتمام
علی گڑھ, 7 اکتوبر (ہ س) شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی چیئرپرسن پروفیسر عظمیٰ ارم کی قیادت میں منظور گڑھی گاؤں کے پنچایت گھر میں ”حیض کی صفائی اور غذائیت‘‘کے موضوع پر ایک صحت بیداری نشست منعقد کی گئی۔ یہ پروگرام سوستھ ناری، سشکت پریوار یعنی صحت مند خاتون،
صبوحی افضال کیمپ میں


علی گڑھ, 7 اکتوبر (ہ س) شعبہ کمیونٹی میڈیسن کی چیئرپرسن پروفیسر عظمیٰ ارم کی قیادت میں منظور گڑھی گاؤں کے پنچایت گھر میں ”حیض کی صفائی اور غذائیت‘‘کے موضوع پر ایک صحت بیداری نشست منعقد کی گئی۔ یہ پروگرام سوستھ ناری، سشکت پریوار یعنی صحت مند خاتون، مضبوط کنبہ، مہم کا حصہ تھا۔

جونیئر ریزیڈنٹ ڈاکٹر آیوشی گپتا اور ڈاکٹر سری لکشمی کے اور علمہ خانم (ایم پی ایچ) نے ڈاکٹر صبوحی افضل (لیڈی سی ایم او، اربن ہیلتھ ٹریننگ سینٹر) کی نگرانی میں یہ پروگرام منعقد کیا، جس کا بنیادی مقصد خواتین اور لڑکیوں میں ایام حیض کے دوران صفائی کی اہمیت، اس حوالے سے غلط فہمیوں کا ازالہ، اور تولیدی صحت میں متوازن غذائیت کی اہمیت کو اجاگر کرنا تھا۔

ڈاکٹر آیوشی گپتا نے حیض کے دوران جسمانی تبدیلیوں، صفائی کے بہتر طریقوں، اور محفوظ طریقے سے استعمال شدہ مواد کی تلفی کے بارے میں بات کی، جب کہ علمہ خانم نے متوازن غذا، خاص طور پر آئرن کی مقدار کی اہمیت پر زور دیا تاکہ خون کی کمی سے بچا جا سکے، جو نوجوانی اور حیض کے دوران عام ہے۔ یہ سیشن تصویری چارٹس اور سوال و جواب پر مبنی دلچسپ گفتگو پر مشتمل تھا، جس میں خواتین اور لڑکیوں نے حصہ لیا۔آخر میں ڈاکٹر صبوحی افضل نے تمام شرکاء میں سینیٹری پیڈ تقسیم کیے۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande