ہیلتھ سروسز جموں کے ڈائریکٹر نے ڈوڈہ کا دورہ کیا
جموں, 7 اکتوبر (ہ س)۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں، ڈاکٹر عبد الحمید زرگر نے گزشتہ دو روز کے دوران ضلع ڈوڈہ کے مختلف طبی اداروں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹر چنگا، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) گندوہ اور کمیونٹی ہیل
Dire


جموں, 7 اکتوبر (ہ س)۔ ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز جموں، ڈاکٹر عبد الحمید زرگر نے گزشتہ دو روز کے دوران ضلع ڈوڈہ کے مختلف طبی اداروں کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورے کے دوران انہوں نے پرائمری ہیلتھ سینٹر چنگا، کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) گندوہ اور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) ٹھاٹھری کا معائنہ کیا تاکہ ان اداروں کی کارکردگی، بنیادی ڈھانچے اور دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا جا سکے۔

پی ایچ سی چنگا اور سی ایچ سی گندوہ میں ڈاکٹر زرگر نے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اوم کمار کے ہمراہ اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا، جن میں او پی ڈی، آئی پی ڈی، لیبر روم، وارڈز، لیبارٹری، اسٹور، ایکسرے اور ڈینٹل سیکشن شامل تھے۔

ڈائریکٹر نے موقع پر موجود میڈیکل کنسلٹنٹس، ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل عملے سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے وقت کی پابندی، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ اندازِ کار پر زور دیا۔ انہوں نے مریضوں سے بھی ملاقات کی اور فراہم کی جا رہی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

ڈاکٹر زرگر نے ہدایت دی کہ عملہ اپنے فرائض ایمانداری، جذبۂ خدمت اور مکمل ذمہ داری کے ساتھ انجام دے تاکہ تمام خدمات مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں فراہم کی جا سکیں۔

بعد ازاں، سی ایچ سی ٹھاٹھری کے دورے کے دوران انہوں نے طبی انفراسٹرکچر، آلات کی دستیابی اور مختلف قومی صحت پروگراموں بشمول آیوشمان بھارت، نان کمیونیکیبل ڈیزیزز اور ماں و بچہ صحت خدمات کے نفاذ کا جائزہ لیا۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ دور دراز علاقوں میں بلا تعطل صحت خدمات کو یقینی بنایا جائے اور فیلڈ سطح پر عوامی آگاہی و طبی رسائی کو مزید مضبوط کیا جائے۔

ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز نے پہاڑی اور دشوار گزار علاقوں میں خدمات انجام دینے والے طبی عملے کی محنت اور عزم کی ستائش کی اور انہیں عوام کو معیاری صحت خدمات کی فراہمی کے لیے اپنے جذبے کو برقرار رکھنے کی تلقین کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande