کانگریس لیڈر نوین یادو کے خلاف فوجداری کا معاملہ درج
کانگریس لیڈر نوین یادو کے خلاف فوجداری کا معاملہ درجحیدرآباد، 7 اکتوبر (ہ س)۔ حیدرآباد کے جوبلی ہلز حلقہ جہاں کا ضمنی انتخاب ہونے والاہے میں کانگریس لیڈرنوین یادوکے خلاف فوجداری معاملہ درج کیا گیا۔ مذکورہ کیس مدھورا نگر پولیس اسٹیشن میں جوبلی ہلز ح
کانگریس لیڈرنوین یادو کے خلاف فوجداری معاملہ درج


کانگریس لیڈر نوین یادو کے خلاف فوجداری کا معاملہ درجحیدرآباد، 7 اکتوبر (ہ س)۔ حیدرآباد کے جوبلی ہلز حلقہ جہاں کا ضمنی انتخاب ہونے والاہے میں کانگریس لیڈرنوین یادوکے خلاف فوجداری معاملہ درج کیا گیا۔ مذکورہ کیس مدھورا نگر پولیس اسٹیشن میں جوبلی ہلز حلقہ کے الیکشن آفیسر رجنی کانت ریڈی کی شکایت پر درج کیا گیا۔ شکایت کے مطابق نوین یادو نے ضابطہ اخلاق کے دوران مبینہ طور پر ووٹر آئی ڈی کارڈس تقسیم کیے، جسے انتخابی ضوابط کی خلاف ورزی قراردیاگیا۔ الیکشن کمیشن نے اس عمل کو رائے دہندوں کو متاثر کرنے کی کوشش قرار دیا اور پولیس کو قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی جس کے بعد نوین یادو کے خلاف ریپریزنٹیشن آف دی پیپلز ایکٹ اور دیگر متعلقہ قوانین کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ حکام نے پہلے بھی کہا تھا کہ وہ انتخابی ضابطہ کی تمام خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں گے تاکہ انتخابات آزاد اور شفاف ہوں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande