بی آر او نے مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام شروع کیا
جموں، 7 اکتوبر(ہ س)۔ بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے حالیہ برفباری کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بڑے پیمانے پر برف ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تازہ برفباری کے باعث پیر کی گلی اور ملحقہ بالائی علاقوں میں بھاری برف جمع ہونے سے یہ شاہراہ آمد و رفت کے لیے بن
bro


جموں، 7 اکتوبر(ہ س)۔

بارڈر روڈز آرگنائزیشن نے حالیہ برفباری کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بڑے پیمانے پر برف ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی ہے۔ تازہ برفباری کے باعث پیر کی گلی اور ملحقہ بالائی علاقوں میں بھاری برف جمع ہونے سے یہ شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند ہو گئی تھی۔ حکام کے مطابق سڑک پر برف کی موٹی تہہ جم جانے سے ٹریفک کی آمد و رفت خطرناک ہو گئی تھی۔ بی آر او کی ٹیموں نے برف ہٹانے والی مشینوں اور بھاری ساز و سامان کے ساتھ فوری طور پر کام شروع کیا تاکہ شوپیاں کو راجوری اور پونچھ اضلاع سے دوبارہ جوڑا جا سکے۔

بی آر اع کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مشکل موسمی حالات کے باوجود برف ہٹانے کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ہماری ٹیمیں اس اہم شاہراہ کو جلد از جلد بحال کرنے کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑک کو صرف مکمل معائنہ اور حفاظت کو یقینی بنانے کے بعد ہی عام ٹریفک کے لیے کھولا جائے گا۔

مغل روڈ وادی کشمیر کو جموں خطے سے جوڑنے والا متبادل راستہ ہونے کے ساتھ ساتھ نہایت تاریخی اور اسٹریجک اہمیت کا حامل ہے۔ حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سڑک کے سرکاری طور پر کھلنے تک ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کریں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande