مہوبہ ، 7 اکتوبر (ہ س)۔ مہوبہ ضلع کے پنواڑی قصبے میں ایک مسلمان نوجوان پر اپنا مذہب چھپا کر ایک ہندو نوعمر لڑکی کو محبت کے جال میں پھنسانے کا الزام ہے۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کی 14 سالہ بیٹی چند روز قبل بازار گئی تھی۔ اس کی ملاقات ایک جنرل اسٹور پر ایک نوجوان سے ہوئی۔ نوجوان نے اپنا تعارف دیپک کے نام سے کرایا۔ اس کے بعد نوجوان نے اس کے ساتھ ملاقاتیں شروع کردیں۔
والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی پیر کی صبح 10 بجے کے قریب پھل خریدنے بازار گئی تھی۔ ملزم نے اس کا پیچھا کیا، سرعام اس کا ہاتھ پکڑا اور اس کے ساتھ بدتمیزی کی۔ بیٹی نے شور مچایا تو راہگیروں نے اسے بچایا، ملزم کو پکڑا اور اس کا آدھار کارڈ چیک کیا جس میں اس کا نام جنید تھا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس وندنا سنگھ نے کہا کہ شکایت کی بنیاد پر ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد