تلنگانہ میں بے قابو بی ایم ڈبلیو کارحادثہ کا شکار ،خاتون شدیدزخمی
حیدرآباد، 6اکتوبر(ہ س)۔ تلنگانہ کے نارسنگی میں بے قابوبی ایم ڈبلیو کار،ایک اورکارکے ساتھ ساتھ بائیک سے ٹکراگئی۔ تفصیلات کے بموجب اس حادثہ میں بائیک پرسوارخاتون شدید زخمی ہوگئی۔ سگنل کے قریب بی ایم ڈبلیوکارچلانے والے نے اس کاتوازن کھودیا جس کے نتی
تلنگانہ میں بے قابو بی ایم ڈبلیو کارحادثہ ،خاتون شدیدزخمی


حیدرآباد، 6اکتوبر(ہ س)۔

تلنگانہ کے نارسنگی میں بے قابوبی ایم ڈبلیو کار،ایک اورکارکے ساتھ ساتھ بائیک سے ٹکراگئی۔ تفصیلات کے بموجب اس حادثہ میں بائیک پرسوارخاتون شدید زخمی ہوگئی۔ سگنل کے قریب بی ایم ڈبلیوکارچلانے والے نے اس کاتوازن کھودیا جس کے نتیجہ میں یہ حادثہ پیش آیا۔اس حادثہ کی ویڈیوزوہاں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں قیدہوگئی۔اس حادثہ میں بائیک پرسوارخاتون شدیدطورپرزخمی ہوگئی۔ بتایاجاتا ہے کہ کارچلانے والاحالت نشہ میں تھا۔

اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے کارچلانے والے ابھیشیک نامی نوجوان کوحراست میں لے لیاجوحد سے زیادہ حالت نشہ میں تھا۔اس حادثہ کے وقت کارمیں چارافرادسوارتھے۔ پولیس ان تمام سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔ نتین نامی نوجوان اس بی ایم ڈبلیوکارکامالک ہے۔ نارسنگی پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کرلیااورشدیدزخمی خاتون کوعلاج کے لئے ہاسپٹل منتقل کردیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande