مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کے تحت اب تک 1 کروڑ 21 لاکھ مستفید خواتین کے اکاؤنٹ میں 12100 کروڑ روپے منتقل کیے گیے
پٹنہ، 06 اکتوبر(ہ س)۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے آج 1انے مارگ واقع سنکلپ سے مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کی21 لاکھ مستفید خواتین کے اکاونٹ میں فی مستفید 10 ہزار روپے کی شرح سے 2100 کروڑ روپے کی رقم منتقل کیا۔واضح رہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی موج
وزیر اعلی خواتین روز گار منصوبہ کے تحت اب تک 1 کروڑ 21 لاکھ مستفید خواتین کے اکاؤنٹ میں 12100 کروڑ روپے منتقل کیے گیے


پٹنہ، 06 اکتوبر(ہ س)۔ وزیر اعلی نتیش کمار نے آج 1انے مارگ واقع سنکلپ سے مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا کی21 لاکھ مستفید خواتین کے اکاونٹ میں فی مستفید 10 ہزار روپے کی شرح سے 2100 کروڑ روپے کی رقم منتقل کیا۔واضح رہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار کی موجودگی میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ، مکھیہ منتری مہیلا روزگار یوجنا ' کا آغاز 26 ستمبر 2025 کو کیاگیاتھا، اس دن وزیر اعلی خواتین روزگار منصوبہ کے تحت ریاست کی 75لاکھ خواتین کو7500کروڑ روپے ڈی بی ٹی کے ذریعے منتقل کیے گیے تھے۔ 03 اکتوبر 2025 کو وزیر اعلی کے ذریعہ 25 لاکھ خواتین استفادہ کنندگان کو فی مستفید 10 ہزار روپے کی شرح سے 2500 کروڑ روپے کی رقم ڈی بی ٹی کے ذریعہ منتقل کی گئی تھی۔ آج کے پروگرام میں، وزیر اعلی کے ذریعہ 21 لاکھ مستفیدخواتین کو ڈی بی ٹی کے ذریعہ 10 ہزار روپے فی مستفید کی شرح سے 2100 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی گئی۔ اب تک کل 1 کروڑ 21 لاکھ مستفید خواتین کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوئے ہیں۔پروگرام کے دوران، وزیر اعلی نے کہا کہ 'وزیر اعلی خواتین روزگار منصوبہ کے تحت' کا بنیادی ہدف ریاست کے تمام خاندانوں کی ایک خاتون کو ان کی پسند کا روزگار شروع کرنے کے لئے مالی مدد فراہم کرنا ہے۔ اس کے تحت، 10000 روپے کی ابتدائی رقم مالی مدد کے طور پر دی جائے گی۔ خواتین کے ذریعہ روزگار شروع کرنے کے بعد، اندازہ لگانے کے بعد 2 لاکھ روپے تک کی اضافی مالی مدد کے طور پہ دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اس اسکیم کے نفاذ سے نہ صرف خواتین کی صورتحال کو تقویت ملے گی بلکہ ریاست کے اندر روزگار کے بہتر مواقع بھی فراہم ہوں گے۔ خواتین خود کفیل ہوں گی۔ اس اسکیم کے ذریعہ ریاست اور ملک کی معاشی ترقی کو تقویت ملے گی۔اس موقع پر 'وزیر اعلی خواتین روزگار منصوبہ' پر مبنی ایک مختصر فلم پیش کی گئی۔دیہی ترقیات محکمہ کے سیکریٹری مسٹر لوکیش کمار سنگھ نے سبز پودا پیش کرکے وزیر اعلی کا استقبال کیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande