منی پور میں دو اسمگلروں کو 2 کلو ڈبلیو وائی ٹیبلٹکے ساتھ گرفتار کیا گیا
امپھال، 6 اکتوبر (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ''ورلڈ اس یورس'' (ڈبلیو وائی) ٹیبلٹ کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے پیر کوجاری کردہ معلومات کے مطابق، امپھال مشرقی ضلع میں دو مشتب
Two smugglers arrested with 2 kg WY tablets in Manipur


امپھال، 6 اکتوبر (ہ س)۔ منی پور پولیس نے 'ورلڈ اس یورس' (ڈبلیو وائی) ٹیبلٹ کے ساتھ دو اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ان سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔

منی پور پولیس ہیڈ کوارٹر کی طرف سے پیر کوجاری کردہ معلومات کے مطابق، امپھال مشرقی ضلع میں دو مشتبہ منشیات کے اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کے پاس سے دو کلو گرام ڈبلیو وائی ٹیبلٹ اور 38 لاکھ روپے نقد برآمد کئے گئے ہیں۔ یہ گرفتاریاں اتوار کو کھومیدوک سوروک میپل اور کیرانگ میں مشتبہ افراد کے گھروں سے کی گئیں۔ ملزمان کی شناخت محمد ایثم خان اور راجو خان کے نام سے ہوئی ہے۔

دراصل ڈبلیو وائی ٹیبلٹ، جسے یابا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جس کا مطلب تھائی زبان میں پاگل کرنے والی دوا ہے، میتھمفیٹامائن اور کیفین کا مرکب ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیا میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی، یہ دوا مبینہ طور پر پہلی بار دوسری جنگ عظیم کے دوران فوجیوں کو انتہائی متحرک رکھنے کے لیے استعمال کی گئی تھی۔

پولیس نے ضبط شدہ منشیات کے ذریعہ اور تقسیم کے نیٹ ورک کے بارے میں مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande