فتح پور میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے دو بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق۔
فتح پور، 6 اکتوبر (ہ س) اتر پردیش کے فتح پور ضلع میں اتوار کی دیر رات بارش کی وجہ سے مٹی کی دیوار گرنے سے چار بچے ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں دو بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔ دھاتا تھانہ ہیڈ یوگیش کمار نے پیر کو بتایا کہ گاؤں کی خواتین اتوار کی ر
موت


فتح پور، 6 اکتوبر (ہ س) اتر پردیش کے فتح پور ضلع میں اتوار کی دیر رات بارش کی وجہ سے مٹی کی دیوار گرنے سے چار بچے ملبے تلے دب گئے۔ حادثے میں دو بچے جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

دھاتا تھانہ ہیڈ یوگیش کمار نے پیر کو بتایا کہ گاؤں کی خواتین اتوار کی رات ایک میوزیکل پروگرام میں مصروف تھیں۔ بچے بھی کھیل رہے تھے۔ اسی دوران گیا پرساد پال کی مٹی کی دیوار گر گئی۔ ابھیشیک پال (10) ولد کنور بہادر، وشنو کمار (13) ولد راجکمار پال، کلدیپ پال (18) ولد دھرم راج پال اور اکشے پال (15) ولد لولیش پال ملبے تلے دب گئے۔ گاؤں والوں نے تمام بچوں کو ملبے سے نکالا اور اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے ابھیشیک پال اور وشنو کمار کو مردہ قرار دیا۔ کلدیپ پال اور اکشے پال زخمی ہوگئے جنہیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر یوگیش کمار نے بتایا کہ گاؤں والوں کے مطابق ضلع میں کئی دنوں سے بارش ہو رہی ہے۔ جس کے نتیجے میں گیا پرساد پال کے مکان کی مٹی کی دیوار گر گئی۔ ملبے تلے دب کر دو بچے جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کر معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande