تکنیکی خرابی سے ٹرین ایک گھنٹہ مریال گوڑہ میں رک گئی
حیدرآباد, 6 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔ تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ٹرین تکنیکی خرابی کی وجہ سے رک گئی ۔تفصیلات کے بموجب ہوڑہ سے سکندرآبادجانے والی فلک نماایکسپریس ٹرین نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ میں تقریباایک گھنٹہ تک رک گئی۔انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ
تکنیکی خرابی سے ٹرین ایک گھنٹہ مریال گوڑہ میں رک گئی


حیدرآباد, 6 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔

تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں ٹرین تکنیکی خرابی کی وجہ سے رک گئی ۔تفصیلات کے بموجب ہوڑہ سے سکندرآبادجانے والی فلک نماایکسپریس ٹرین نلگنڈہ ضلع کے مریال گوڑہ میں تقریباایک گھنٹہ تک رک گئی۔انجن میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے یہ ٹرین رک گئی جس پرٹرین میں سوارمسافرین میں تشویش کی لہردوڑگئی۔ ریلوے حکام کی جانب سے دوسرے انجن کاانتظام کیاگیاجس کے بعدیہ ٹرین اپنی منزل کی سمت روانہ ہوگئی۔ اوریہ ٹرین اچھی خاصی تاخیرسے سکندرآباد پہونچی۔جس پرٹرین مسافرین نے راحت کی سانس لی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande