جوبلی ہلز ضمنی الیکشن کی تاریخ کا الیکشن کمیشن نے کیا اعلان
جوبلی ہلز ضمنی الیکشن کی تاریخ کا الیکشن کمیشن نے کیا اعلان حیدرآباد،6 اکتوبر(ہ س)۔ جوبلی ہلزاسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کاشیڈول الیکشن کمیشن نے جاری کردیاہے۔ان انتخابات کے تحت 11 نومبر2023 کو پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر،جنیش ک
جوبلی ہلز ضمنی الیکشن کی تاریخ کا الیکشن کمیشن نے کیا اعلان


جوبلی ہلز ضمنی الیکشن کی تاریخ کا الیکشن کمیشن نے کیا اعلان

حیدرآباد،6 اکتوبر(ہ س)۔

جوبلی ہلزاسمبلی حلقے کے ضمنی انتخابات کاشیڈول الیکشن کمیشن نے جاری کردیاہے۔ان انتخابات کے تحت 11 نومبر2023 کو پولنگ ہوگی۔ الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر،جنیش کمارنے اس بات کی تصدیق کی کہ اس ضمنی انتخابات کا آغاز13اکتوبرسے ہوگا،جب نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔ اسی دن سے امیدواروں کی نامزدگیاں بھی شروع ہو جائیں گی،جو21 اکتوبرتک جاری رہیں گی۔ نامزدگیوں کی اسکروٹنی 22 اکتوبرکوہوگی۔ اورپولنگ 11نومبرکوہوگی، جبکہ نتیجے کااعلان 14نومبرکوکیاجائےگا۔ یادرہے کہ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں جوبلی ہلزسے بی آرایس کے امیدوارماگنٹی گوپی ناتھ نے کامیابی حاصل کی تھی۔

تاہم، گوپی ناتھ کی جون میں دل کا دورہ پڑنے سے موت کے بعد یہ نشست خالی ہوئی، جس کے نتیجے میں ضمنی انتخاب منعقد ہورہاہے۔ اس سیٹ پربی آرایس کی جانب سے گوپیناتھ کی بیوی سنیتا گوپی ناتھ کوٹکٹ دیا گیا ہے۔دوسری طرف، کانگریس پارٹی کی جانب سے جوبلی ہلزسیٹ کے لیے کئی امیدواروں کے نام سامنے آئے ہیں جن میں نوین یادو،بونتورام موہن،سی این ریڈی اور انجن کماریادوشامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق،کانگریس کے اعلیٰ قیادت نے نوین یادو،بونتورام موہن اورسی این ریڈی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر غورکیاہے،اورامید کی جارہی ہے کہ اس فیصلے کااعلان جلد کیاجائےگا۔اس اہم انتخابی معرکے کے لیے امیدواروں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھرپور تیاریوں کا آغازکردیاگیاہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande