وزیر اعلیٰ نے مختلف منصوبوں کا افتتاح، کام کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھا
پٹنہ، 6 اکتوبر(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج1انے مارگ واقع ’سنکلپ‘، میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے محکمہ توانائی، محکمہ آبی وسائل، محکمہ صنعت، سڑک تعمیرات محکمہ، محکمہ عمارت تعمیرات، اور بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اف
وزیر اعلیٰ نے مختلف منصوبوں کا افتتاح، کام کا آغاز اور سنگ بنیاد رکھا


پٹنہ، 6 اکتوبر(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج1انے مارگ واقع ’سنکلپ‘، میں ریموٹ کنٹرول کے ذریعے محکمہ توانائی، محکمہ آبی وسائل، محکمہ صنعت، سڑک تعمیرات محکمہ، محکمہ عمارت تعمیرات، اور بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن سے متعلق مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، سنگ بنیاد راور کام کا آغاز کیا۔

آج کے پروگرام کے تحت، وزیر اعلیٰ نے 5847.66 کروڑروپے کی لاگت کے کے محکمہ توانائی کے کل 264 منصوبوں کا افتتاح/سنگ بنیاد رکھا، جس میں 3238.39 کروڑ روپے کے 223 منصوبوں کے کام کا آغاز/سنگ بنیاد اور2609.27 کروڑ روپے کے 41 منصوبوں کا افتتاح/آغاز اس کے بعد، وزیر اعلیٰ نے 4982.07 کروڑ روپے کی لاگت کے آبی وسائل کے محکمے کے 14 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا، جس میںسیلابی علاقہ سے متعلق 1686.5 کروڑ کے5 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد اور آبپاشی سے متعلق 3295.57 کروڑ روپے کے9منصوبوں کا سنگ بنیاد شامل ہے۔ ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے صنعت محکمہ (انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے متعلق) کے 452.99 کروڑ روپے کی لاگت کے 37 پرمنصوبوں کا سنگ بنیاد، کام کا آغاز، افتتاح کیا جس میں 120.56 کروڑ کی مالیت کے6 منصوبوں کا سنگ بنیاد/کام کاآغاز اور332.43 کروڑ کے 31 پرمنصوبوں کا افتتاح/آغاز شامل ہے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے سڑک تعمیرات محکمہ کے 1083.01 کروڑ روپے کے 15 منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ساتھ ہی انہوں نے عمارت تعمیرات محکمہ اور بلڈنگ کنسٹرکشن کارپوریشن کے1354.97کروڑ روپے کی لاگت کے 116 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد/ افتتاح کیا، جس میں 8 محکموں سے تعلق رکھنے والے 950.15 کروڑ مالیت کے 67 پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنا اور 11 محکموں سے متعلق 404.82 کروڑ کے 49 منصوبوں کا افتتاح (اس میں عمارت تعمیرات محکمہ کے1.95 کروڑ کا ایک منصوبہ شامل ہے ۔

پروگرام کے دوران محکمہ آبی وسائل کے پرنسپل سکریٹری سنتوش کمارمل، عمارت تعمیرات محکمہ کے سکریٹری شری کمار روی، سڑک تعمیرات محکمہ کے سکریٹری مسٹر سندیپ کمار آر پڈکل کٹی، صنعت محکمہ کے سکریٹری مسٹر بی کارتیکے دھنجی اور انرجی ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری جناب منوج کمار نے اپنے محکمے کے پروجیکٹ کے بارے میں معلومات فراہم کیں۔

پروگرام کے دوران، وزیر اعلیٰ نے کہاکہ آج کے پروگرام میں جن محکموں کے ذریعہ سنگ بنیاد/کام کا آغاز/افتتاح/آغاز کرایا گیا ہے اس کے لیے مبارکباداورن نیک خواہشات کا اظہار کر تا ہوں۔ محکمہ آبی وسائل، عمارت تعمیرات، سڑک تعمیرات محکمہ، اور انرجی ڈیپارٹمنٹ کے تحت ان مختلف ترقیاتی منصوبوں کے توسط سے حلقوں کی مجموعی ترقی کو نئی رفتار اور سمت ملے گی۔ ان منصوبوں کے توسط سے سڑکوں ، پلوں اور د یگر آمدورفت کے ڈھانچے کو وسعت اور مضبوط کریں گے، جس سے سفر زیادہ قابل رسائی، محفوظ اور بروقت ہوگا۔ توانائی کے شعبے میں بہتری سے بجلی کی فراہمی کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ آبی وسائل کے منصوبے سیلاب سے نمٹنے اور آبپاشی کے نظام کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوں گے۔ مزید برآں، عمارت تعمیرات محکمہ کے تحت تعلیمی، مویشیوں کی صحت، فنون اور کھیلوں سے متعلق اور انتظامی ڈھانچے کی تعمیر سے لوگوں کو بنیادی خدمات کی بہتر سہولت فر اہم ہو گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande