نئی دہلی،06اکتوبر(ہ س)۔ حال ہی منعقد ہوئے ذاکر حسین دہلی کالج (ایوننگ) طلبائیونین کا الیکشن میں محمد زید،سینٹرل کاوئنسل منتخب ہوئے تھے۔ اسی کے لئے صائم ایجوکشنل ٹرسٹ کے محمد زید کی اس کامیابی پر ایک استقبالیہ انریش شرما (پنکی) پارک، گاندھی مارکیٹ، منٹو روڈ، نئی دہلی میں منعقد کیا۔ پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے صائم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے صدر محمد سلیم دہلوی نے کہا فصیل بند شہر کے بی کام (آنرس)، سالِ اوّل کے طالب علم محمد زیدسینٹرل کاوئنسل کے عہدے پرشاندارجیت درج کرنے پر صائم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تمام عہدیداران اور مجلس عاملہ کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے آگے کہا کہ محمد زید کی یہ کامیابی اس لئے بھی اہم کیونکہ ان کا کالج میں 20دن پہلے ہی داخلہ ہوا ہے۔ ان چند دنوں میں ہی محمد زید نے اکھل بھارتیہ ودیارتی پریشد کی آندھی میں بھی کامیابی حاصل کی۔ اس موقعے پر دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان، محمد آصف نے کہا کہ آج کے فرقہ وارانہ ماحول میں محمد زید کا ذاکر حسین دہلی کالج (ایوننگ) کا سینٹرل کاوئنسل کاا نتخاب جیتنا بہت اہم ہے۔ ہم لوگوں کی اب یہ ذمہ داری ہوجاتی ہے کہ ہم محمد زید کو پوری طرح سے حمایت کریں تاکہ وہ اس ماحول میں رہ کر سیکولرزم کا جھنڈا اونچا رکھ سکیں۔ اور جو ہماری لڑائی فرقہ پرستی کے خلاف ہے وہ اس کو آگے بڑھائیں۔ اس موقعے پردہلی مائنارٹیز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر، حاجی محمد سعید خان نے محمد زید کو ذاکر حسین دہلی کالج (ایوننگ) کا سینٹرل کاوئنسل منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آج کے ماحول میں ایک مسلمان،خاص کر فصیل بند شہر کے طالب علم کا یونین الیکشن جیتنا دوسرے طلبا کے لئے بہت ہی ہمت افزا اور خوش آئند بات ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے ترجمان، محمد آصف نے بھی محمد زید کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محمد زید نیشنل اسٹوڈنٹ یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) کے حمایت یافتہ امیدوار تھے۔ان کی جیت اکیڈمک حلقوں میں جمہوری اقدار پر بھروسے کی عکاسی کرتی ہے اوراس سے کالج کے طلبا کے دلوں میں نہ صرف جمہوریت و ہم آہنگی کے تئیں احترام و اعتماد کی عمومی فضا قائم ہوگی بلکہ باہمی اخوت اور رواداری میں بھی اضافہ ہوگا۔ آخر میں محمد زید، سینٹرل کاوٗنسل نے اپنی تقریر میں پروگرام میں شامل تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور صائم ایجوکشنل ٹرسٹ کے تمام عہدیداران اور مجلس عاملہ کا بھی اس پروگرام کو منعقد کرنے کے لئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے خاص طور پر ان کے الیکشن میں رات دن محنت کرنے والے اپنے سینئرطلبائکا جن میں دیباشیش گوتم، ناظم خان، پریانشو، حماد احمد، نیرج کمار سنہا، فہاد خان، کلثوم نازو دیگرکا میں تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔آخر میں صائم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری، امتیاز منصوری نے سب شکریہ ادا کیا۔ نظامت کے فرائض صائم ایجوکیشنل ٹرسٹ کے سابق خازن، منیر انجم نے انجام دئیے۔ اس موقعے پر محمد زید کومبارکباد پیش کرنے والوں میں محمد ریحان، سابق سینٹرل کاوئنسل، سید شمیم انور، محمد یوسف،محمد زاہد، محمد عامر، محمد سلیم وسیم، محمد نعیم، جائشہ بیگم، محمد صائم، محمد نعمان کے نام خاص طورپر قابل ذکر ہیں۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan