حیدرآباد, 6 ۔اکتوبر۔(ہ س)۔
دسہرہ کی تعطیلات کے اختتام کے بعدلوگ دوبارہ حیدرآباد واپس پہنچ رہے ہیں جس کے باعث ایل بی نگراورآس پاس کے علاقوں میں شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیداہوگئی ہے۔ گاڑیاں تقریباًرک گئی ہیں، جس کے نتیجہ میں لوگ میٹروریل کاسہارالے رہے ہیں۔ ایل بی نگرمیٹرواسٹیشن پرمسافرشدید ہجوم کی وجہ سے پریشان ہیں اورمیٹروعملہ مسافروں کوقطارمیں رہ کرداخل ہونے کی ہدایت دے رہاہے۔ دیہات سے آنے والے مسافروں کے علاوہ دفاترجانے والے اوردیگر کاموں کے لئے لوگ بڑی تعدادمیں یہاں آرہے ہیں،جس کی وجہ سے کلومیٹرطویل قطاریں بن گئی ہیں۔مسافروں نے شدید ناراضگی کااظہارکیاہے۔
قطارسے پلیٹ فارم تک پہنچنے میں تقریباً دوگھنٹے لگ رہے ہیں۔ دوسری جانب،چوٹ اُپل ہائی وے پربھی شدیدٹریفک جام ہے۔نلگنڈہ ضلع کے چٹیال میں گاڑیاں رکی ہوئی ہیں۔ دسہرہ کی تعطیلات کے ختم ہونے کے بعدلوگ حیدرآبادواپس آرہے ہیں،جس کی وجہ سے ٹریفک آہستہ آہستہ حرکت کررہی ہے۔ متنگی ٹول پلازہ پر بھی گاڑیوں کادباؤ معمول سے زیادہ ہے۔ پولیس نے ٹریفک کے مسئلہ کو روکنے کے لئے اقدامات کئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق