علی گڑھ, 6 اکتوبر (ہ س)۔
اے ایم یو کے پروفیسر حماد عثمانی نے نئی دہلی میں منعقدہ انٹرنیشنل پین کانگریس میں خطبہ دیاکل کالج (جے این ایم سی)، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ اینیتھیسیولوجی کے چیئرمین پروفیسر حماد عثمانی نے نئی دہلی میں منعقدہ دسویں ساؤتھ ایشین ریجنل پین سوسائٹی کانگریس میں اے ایم یو کی نمائندگی کی جس میں جنوبی ایشیا کے ممتاز معالجین، محققین و ماہرین شریک ہوئے۔ دو روزہ بین الاقوامی کانگریس کا موضوع تھا: مریض پر مرکوز درد کا علاج۔
پروفیسر عثمانی نے ”ری جنریٹیو میڈیسن کا مستقبل: تحقیق سے کلینکل پریکٹس کی طرف منتقلی“ موضوع پر اپنے خطاب میں درد کے علاج میں ری جنریٹیو میڈیسن کے بڑھتے ہوئے امکانات اور اس کے انقلابی اثرات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اسٹیم سیل تھیریپی اور ٹشو انجینئرنگ میں حالیہ پیش رفتوں کا حوالہ دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تحقیق کو طبی پریکٹس میں مدغم کرنا ضروری ہے، تاکہ دائمی، اعصابی اور شدید درد میں مبتلا مریضوں کو بہتر علاج میسر آسکے۔
پروفیسر عثمانی نے کہا کہ ری جنریٹیو میڈیسن ایک نیا طرزِ فکر پیش کرتی ہے، جہاں درد کے صرف ظاہری اثرات کا علاج نہیں کیا جاتا، بلکہ بیماری کی اصل وجہ کو نشانہ بنا کر حقیقی علاج کی کوشش کی جاتی ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ