لاتور
، 6 اکتوبر(ہ س)۔لاتور
دیہی پولیس نے متعدد سنگین جرائم میں ملوث شکتی عرف یوگیش اشوک گرنے اور اس کے
گروہ کے خلاف منظم جرائم کے انسداد کا قانون، مہاراشٹر کنٹرول آف آرگنائزڈ کرائم ایکٹ
(مکوکا) نافذ کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق، یہ گروہ شہر میں تاوان وصولی، ڈکیتی،
زبردستی رقم وصولی اور پرتشدد حملوں جیسے جرائم میں ملوث رہا ہے۔
پولیس
رپورٹ کے مطابق، شکتی گرنے، اسماعیل شیخ، کشور مسکے، آکاش ساکت اور دیگر ارکان نے
اوسا روڈ پر واقع دیوگیری بار میں اویناش بوئن پر لوہے کی راڈ اور کرسیوں سے حملہ
کیا۔ اس واقعے کے بعد مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔ پولیس نے حملے میں
استعمال شدہ لوہے کی سلاخ برآمد کر لی۔
تحقیقات
کے دوران پتہ چلا کہ گروہ کے خلاف پہلے سے 11 مقدمات درج ہیں۔ پولیس نے تمام شواہد
اکٹھا کرنے کے بعد لاتور کی خصوصی ایم سی او سی اے عدالت میں دفعہ 3(1)(ii)، 3(2) اور 3(4) کے تحت 860 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ جمع کرائی۔
اس
کارروائی کی رہنمائی پولیس سپرنٹنڈنٹ امول تامبے اور ایڈیشنل ایس پی منگیش چوان نے
کی، جبکہ سب ڈویژنل افسر صاحبراو نارواڑے اور انسپکٹر اروند پوار نے کارروائی کی قیادت
کی۔ پولیس افسران بالا صاحب ڈونگرے، بھگوان مور، واجد چکلے اور امباداس پرگاوے نے
تحقیقات میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ہندوستھان
سماچار
ہندوستان سماچار / جاوید این اے