دادر میں خوفناک حادثہ، بیسٹ بس سے ٹیمپو کی ٹکر میں ایک شخص جاں بحق
دادر میں خوفناک حادثہ، بیسٹ بس سے ٹیمپو کی ٹکر میں ایک شخص جاں بحق ممبئی، 6 اکتوبر(ہ س)۔ دادر مغرب میں ویر کوتوال ادیان کے قریب گزشتہ شب بیسٹ بس اور ٹیمپو ٹریولر کے درمیان شدید ٹکر میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔ و
ACCIDENT  MAHA COUPLE FROM NAGPUR DIES IN ITALY ROAD CRASH


دادر میں خوفناک حادثہ، بیسٹ بس سے ٹیمپو کی ٹکر میں ایک شخص جاں بحق

ممبئی، 6 اکتوبر(ہ س)۔ دادر مغرب میں ویر کوتوال ادیان کے قریب گزشتہ

شب بیسٹ بس اور ٹیمپو ٹریولر کے درمیان شدید ٹکر میں ایک شخص جاں بحق جبکہ چار دیگر

زخمی ہو گئے۔ واقعہ کے فوراً بعد زخمیوں کو سیون اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں

ان کا علاج جاری ہے۔

شیواجی

پارک پولیس کے ایک افسر کے مطابق، یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب دادر ٹی ٹی سے شیواجی

پارک کی سمت آ رہا 20 سیٹوں والا ٹیمپو ٹریولر اچانک بے قابو ہو کر سامنے سے آتی بیسٹ

بس سے جا ٹکرایا۔ زور دار ٹکر کے باعث بس ایک طرف پھسل گئی اور بیسٹ بس اسٹاپ پر

کھڑے راہگیروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس

کے مطابق، حادثے میں زخمی ہونے والوں میں راہول اشوک پڈالے (30)، روہت اشوک پڈالے

(33)، اکشے اشوک پڈالے (25) اور ودیا راہول موٹے (28) شامل ہیں، جبکہ 37 سالہ شہاب

الدین نے دورانِ علاج دم توڑ دیا۔

حادثے

کے بعد بس کا دایاں اگلا ٹائر پھٹ گیا اور فرنٹ ونڈ اسکرین مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ بیسٹ بس کو مزید

معائنے کے لیے پیر کے روز وڈالا آر ٹی او ڈپو بھیج دیا گیا ہے۔ شیواجی

پارک پولیس نے کیس درج کر کے واقعے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تفتیش شروع کر دی

ہے۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande