سرینگر، 6 اکتوبر (ہ س) ۔پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے پیر کو جنوبی کشمیر، گاندربل اور بانڈی پورہ اضلاع کے حلقہ انچارجوں کے نام کا انتخاب کیا ہے۔پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے آنے والے پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات سے قبل پارٹی کے نچلی سطح پر ڈھانچے کو مضبوط کرنے کے لیے سینئر رہنماؤں کو حلقہ انچارج نامزد کیا ہے۔پارٹی نے عبدالرحمن ویری (اننت ناگ ایسٹ، شانگس حلقہ)، ڈاکٹر محبوب بیگ (اننت ناگ)، شیخ جاوید (اننت ناگ ویسٹ)، ڈاکٹر شبیر صدیقی (پہلگام)، التجا مفتی (سری گفوارہ، بجبہاڑہ)، چودھری طالب اور محمد اشرف کو کوکرناگ کےلۓ نامزد کیا ہے۔جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں پارٹی نے محمد سرتاج مدنی (دیوسر) اور گلزار احمد ڈار (ڈی ایچ پورہ) کو نامزد کیا ہے۔پی ڈی پی نے ظہور احمد میر (پامپور)، وحید الرحمان پارہ (پلوامہ) اور رفیق احمد نائک (ترال) کو حلقہ انچارج کے طور پر برقرار رکھا ہے۔شوپیاں ضلع میں اعجاز احمد میر (زین پورہ، واچی) اور راجہ وحید (شوپیان) کو حلقہ انچارج نامزد کیا گیا ہے۔پارٹی نے بشیر احمد میر (گاندربل) اور جماعت علی شاہین (کنگن) کو حلقہ انچارج نامزد کیا ہے۔ پی ڈی پی کے نظریہ ساز نعیم اختر فعال سیاست میں واپس آگئے ہیں، کیونکہ پارٹی نے انہیں بانڈی پورہ کے حلقہ انچارج کے طور پر نامزد کیا ہے۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir