جموں, 6 اکتوبر (ہ س)۔
جموں پٹھانکوٹ ریلوے لائن پر شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ریلوے ٹریفک بری طرح متاثر ہوا ہے اور متعدد اہم ٹرینوں کی سروس اگلی اطلاع تک معطل کر دی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق، پہلے مرحلے میں 15 اکتوبر تک منسوخ کی گئی ٹرینوں کی روانگی بحال نہیں ہو سکی ہے اور حالات معمول پر آنے تک ان کی سروس بند رہے گی۔
ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی سے قبل ریلوے کی تازہ اپڈیٹس اور متبادل انتظامات سے آگاہی حاصل کریں تاکہ کسی دشواری سے بچا جا سکے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر