احمد آباد کے ایس وی پی اسپتال کے لانڈری ڈپارٹمنٹ میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں
۔اے سی ڈکٹ لائن میں دھواں اٹھنے سے افراتفری احمد آباد، 6 اکتوبر (ہ س)۔ شہر کے سب سے بڑے ایس وی پی اسپتال کے لانڈری ڈپارٹمنٹ میں پیر کی صبح الیکٹرک ڈکٹ میں آگ لگ گئی، جس سے بڑے پیمانے پر افراتفری مچ گئی۔فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہ
Fire in laundry deptt of SVP Hospital in Ahmedabad, no casualty


۔اے سی ڈکٹ لائن میں دھواں اٹھنے سے افراتفری

احمد آباد، 6 اکتوبر (ہ س)۔ شہر کے سب سے بڑے ایس وی پی اسپتال کے لانڈری ڈپارٹمنٹ میں پیر کی صبح الیکٹرک ڈکٹ میں آگ لگ گئی، جس سے بڑے پیمانے پر افراتفری مچ گئی۔فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا جس سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

ایس وی پی اسپتال کے سی ای او سوربھ پٹیل نے بتایاکہ آگ اسپتال کے لانڈری ڈیپارٹمنٹ میں لگی۔ یہ شعبہ اسپتال کی مرکزی عمارت سے الگ واقع ہے، اس لیے مریضوں یا دیگرافراد کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ فائر بریگیڈ نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا۔

صبح تقریباً 9:10 بجے، احمد آباد فائر بریگیڈ کنٹرول روم کو ایلس برج علاقے میں ایس وی پی اسپتال کے لانڈری ڈیپارٹمنٹ میں آگ لگنے کی اطلاع دینے والا پیغام موصول ہوا۔ نورنگ پورہ فائر اسٹیشن سے تین گاڑیاں جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ لانڈری کا شعبہ اسپتال کی عمارت سے متصل ہے۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ آگ اس الیکٹرک ڈکٹ سے لگی، جہاں سے وہ گزر رہی تھی۔ فائر بریگیڈ کی ٹیم نے پانی کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔

الیکٹرک ڈکٹ سے دھواں اور آگ کے شعلے نکلتے دیکھ کر فائر اینڈ الیکٹرک ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں نے فوری طور پر تحقیقات شروع کر دیں۔ ایس وی پی اسپتال میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی ایڈیشنل چیف فائر آفیسر، ڈویژنل فائر آفیسر اور دیگر حکام جائے وقوعہ پر پہنچے اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ آگ لگنے کے باعث اسپتال کی عمارت میں تقریباً 30 منٹ تک عوامی نقل و حرکت روک دی گئی۔ آگ اب مکمل طور پر بجھا دی گئی ہے۔ تاہم بجلی کی نالی میں آگ لگنے کی وجہ سے بجلی کا کنکشن منقطع ہوگیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

غور طلب ہے کہ اتوار کو پالڈی کے ورنداون چلڈرن اسپتال میں بھی شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی۔ آگ اسپتال کے کنسلٹنگ روم میں میٹر میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ تاہم اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے کنسلٹنگ روم بند تھا، اس لیے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande