بھوپال/چھندواڑہ، 6 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ ضلع کے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن آفس نے مختلف بے ضابطگیاں پائے جانے کے بعد ضلع کے پراسیا میں واقع اپنا میڈیکل اسٹورس کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کر دیا ہے۔ ڈرگ لائسنسنگ اتھارٹی شرد کمار جین نے پیر کو کہا کہ حکم کے بعد اب اس میڈیکل اسٹور کے ذریعہ دوائیوں کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی پر تین سے پانچ سال قید کی سزا ہے۔
لائسنسنگ آفیسر جین نے بتایا کہ اپنا میڈیکل اسٹورز، پراسیا کا مختلف نکات پر معائنہ کیا گیا ، جس میں ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس رولز 1945 کے تحت سنگین بے ضابطگیاں پائی گئیں۔ معائنہ کے دوران فروخت کا ریکارڈ نامکمل پایا گیا، رجسٹرڈ فارماسسٹ کی عدم موجودگی میں ادویات فروخت کی جارہی تھیں، اور سیلز بل پیش نہیں کیے گئے۔ ان خلاف ورزیوں کے حوالے سے ڈرگ لائسنسنگ اتھارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تاہم آپریٹر مقررہ وقت میں وضاحت فراہم کرنے میں ناکام رہا۔ اس کی روشنی میں اپنا میڈیکل سٹورز کا لائسنس فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد