دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تعزیتی میٹنگ کا انعقاد،ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کے والد محترم کی رحلت
نئی دہلی:06اکتوبر(ہ س)۔ دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کے والد محترم محمد عارف 5 اکتوبر، بروز اتوار رات تقریباً دو بج کر پندرہ منٹ پر، علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم کی عمر سو سال سے زائد تھی اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے دل
دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی میں تعزیتی میٹنگ کا انعقاد،ایگزیکٹیو آفیسر اشفاق احمد عارفی کے والد محترم کی رحلت


نئی دہلی:06اکتوبر(ہ س)۔

دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے ایگزیکٹو آفیسر اشفاق احمد عارفی کے والد محترم محمد عارف 5 اکتوبر، بروز اتوار رات تقریباً دو بج کر پندرہ منٹ پر، علالت کے بعد انتقال کر گئے۔مرحوم کی عمر سو سال سے زائد تھی اور وہ گزشتہ کچھ عرصے سے دل اور سانس کے عارضے کے سبب دہلی کے اسکارٹ ہاسپیٹل میں زیر علاج تھے۔ آج دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفترحج منزل میںبعد نماز ظہر مرحوم کے لیے ایک تعزیتی نشست کا اہتمام کیا گیااوران کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا اورمرحوم کے اوصاف حمیدہ کا ذکر کیا گیا،نششت میں موجود سبھی لوگوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیااور مولانا ادریس حسینی نے مرحوم کے لیے مغفرت، بلنددرجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کی دعاءکرائی ساتھ میں ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی بھی دعاءکی گئی۔ مرحوم اپنے پسماندگان میں دو فرزند، جناب آفاق احمد عارفی، جناب اشفاق احمد عارفی، اور ایک دختر محترمہ فاطمہ عارفی کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔ان کی نمازِ جنازہ مسجد اشاعتِ اسلام، مرکز جماعتِ اسلامی ہند میں بعد نمازِ عصر 45:4 بجے ادا کی گئی، جب کہ تدفین شاہین باغ قبرستان میں عمل میں آئی۔مرحوم کو اشفاق احمد عارفی صاحب سے زیادہ انسیت تھی اور فی الوقت وہ دہلی میں انہیں کے ساتھ مقیم تھے۔آپ مشفق، نیک طبیعت کے مالک تھے اور آخری وقت تک صلوة و صوم کے پابند رہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande