زیڈ پی ٹی سی نشستوں کیلئے کانگریس امیدواروں کا اندرون دو یوم انتخاب
حیدرآباد 6،اکتوبر۔(ہ س)۔ مجالس مقامی انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس نے امیدواروں کے انتخاب کی سرگرمیوں کو تیز کردیا ۔ پارٹی نے پہلے مرحلہ میں زیڈ پی ٹی سی امیدواروں کے انتخاب کا فیصلہ کیا جس کے تحت انچارج وزراء اورضلع کانگریس سے ناموں کی سفارشات طلب
زیڈ پی ٹی سی نشستوں کیلئے کانگریس امیدواروں کا اندرون دو یوم انتخاب


حیدرآباد 6،اکتوبر۔(ہ س)۔ مجالس مقامی انتخابات کے سلسلہ میں کانگریس نے امیدواروں کے انتخاب کی سرگرمیوں کو تیز کردیا ۔ پارٹی نے پہلے مرحلہ میں زیڈ پی ٹی سی امیدواروں کے انتخاب کا فیصلہ کیا جس کے تحت انچارج وزراء اورضلع کانگریس سے ناموں کی سفارشات طلب کی گئی ہیں۔ پردیش کانگریس نے ناموں کی فہرست کیلئے جو مہلت مقررکی تھی وہ آج ختم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق تمام اضلاع سے امکانی امیدواروں کی سفارشات پر مبنی رپورٹ روانہ کردی گئی ۔565زیڈ پی ٹی سی نشستوں کیلئے سینکڑوں دعویدار ہیں لیکن ہرنشست کیلئے 3 ناموں کی سفارش کی گئی ۔ ضلع انچارج وزیر سے مشاورت کے بعددیگر انچارجس اور ضلع کانگریس صدور نے ہر حلقہ سے تین ناموں کو روانہ کیا ہے۔ اسٹیٹ الیکشن کمیشن نے مجالس مقامی چناؤ کے پہلے مرحلہ میں زیڈ پی ٹی سی اور ایم پی ٹی سی نشستوں پر دو مراحل میں 23 اکتوبراور27 اکتوبرکورائے دہی کافیصلہ کیا ہے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا 9 اکتوبر سے آغاز ہوگا۔ پردیش کانگریس اسکریننگ کمیٹی توقع ہے کہ اندرون دو یوم زیڈ پی ٹی سی نشستوں کیلئے امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دے گی ۔ بعد میں ایم پی ٹی سی امیدواروں کا اعلان کیا جائیگا ۔ ایسے حلقہ جات جہاں دعویدار زیادہ ہے وہاں ضلع کانگریس نے 5 تا 7 ناموں کی سفارش کی ۔ پارٹی نے کامیابی کی اہلیت و عوامی مقبولیت کی بنیاد پر امیدواروں کے انتخاب کا فیصلہ کیا ہے۔ میناکشی نٹراجن اور مہیش کمار گوڑ کی قیادت میں اسکریننگ کمیٹی منگل یا چہارشنبہ تک امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دے گی۔ میناکشی نٹراجن نے ریاستی وزراء اور انچارج قائدین کو ہدایت دی ہے کہ وہ امیدواروں کے انتخاب کے بعد مہم میں مصروف ہو جائیں۔۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande