بھوپال، 6 اکتوبر (ہ س)۔ مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال کے پرولیا روڈ تھانے کے علاقے میں پیر کی صبح مبینہ طور پر گائے کے گوشت سے لدی ایک کار پکڑی گئی۔ ایک اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے بجرنگ دل کے کارکنوں نے گاڑی کو گھیر لیا۔ ڈرائیور صورتحال کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کار کو قبضے میں لے کر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ ودھی ڈھابہ سے رنگلا پنجاب ڈھابہ جانے والی سڑک پر پیش آیا۔ پیر کی صبح ایک مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، بجرنگ دل کے کارکنوں نے ایک مشکوک کار کو روکنے کی کوشش کی، لیکن ڈرائیور گاڑی کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
ضبط شدہ گاڑی کی تلاشی لینے پر گائے کا سر، پاو¿ں، کھال اور ایک کوئنٹل سے زیادہ گوشت برآمد ہوا، جس کے بعد بجرنگ دل کے کارکنوں نے ہنگامہ کھڑا کر دیا اور مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ ایس ڈی او پی منجو چوہان نے بتایا کہ گاڑی کے رجسٹریشن نام کا تعین کرنے کے لیے فی الحال اس کی تفتیش جاری ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزم ڈرائیور کی شناخت کر رہی ہے اور اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد