وزیر اعلیٰ نے مظفر پور ضلع میں 1333 کروڑ روپے کی لاگت کے 22 منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا
۔ پنشن استفادہ کنندگان، جیویکا دیدیوں اور دیگر مستفیدین کے ساتھ بات کی پٹنہ، 6 اکتوبر(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج مظفر پور ضلع کے سکرا واجد بور پنچایت بھون احاطہ سے 1333.29 کروڑ روپے کی لاگت کے 22منصوبوں کا ریمورٹ کے توسط سے تختی کی نقاب
وزیر اعلیٰ نے مظفر پور ضلع میں 1333 کروڑ روپے کی لاگت کے 22 منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا


۔ پنشن استفادہ کنندگان، جیویکا دیدیوں اور دیگر مستفیدین کے ساتھ بات کی

پٹنہ، 6 اکتوبر(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج مظفر پور ضلع کے سکرا واجد بور پنچایت بھون احاطہ سے 1333.29 کروڑ روپے کی لاگت کے 22منصوبوں کا ریمورٹ کے توسط سے تختی کی نقاب کشائی کر کے افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔اس کے تحت 83.32 کروڑ روپے کی لاگت سے 6منصوبوں کا افتتاح اور 1249.97 کروڑ روپے کی لاگت کے 16 اسکیموں کا سنگ بنیاد/ کام کا آغاز شامل ہے۔ ان میں32.32کروڑ رپے کی لاگت سے ریاستی اسکیم کے تحت مظفر پور ضلع کے تحت افسروں اور ملازمین کے لیے رہائش کی تعمیر26کروڑ روپے کی لاگت سے ایم آئی ٹی مظفر پور میں طلبا اورطالبات کے لیے 200بیڈ والے ہاسٹل کی تعمیر13.28کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی پاور سب سینٹر ، واجد پور، بوچہاں، کیرما اورکڑھنی کی تعمیر،2.32 کروڑ روپے کی لاگت سے بگھ نگری اور کانٹی (گووند پور پھلکاہاں) میں فرسٹ کلاس ویٹرنری ہسپتال کی تعمیر۔ 4.70 کروڑ روپے کی لاگت سے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ، مغربی مظفر پور کی تعمیر۔ 4.70 کروڑ روپے کی لاگت سے ویمن انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ضلع ہیڈ کوارٹر، مظفر پور کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے علاوہ589.05 کروڑ روپے کی لاگت سے مظفر پور ضلع کے تحت گنڈک ندی پر فتیحا آباد (پارو بلاک) سے چنچلیہ (سریا بلاک) تک اعلیٰ سطحی پی ایس سی باکس سیل سوپر اسٹرکچر مین پل اور رابطہ سڑک میں 3عدد پی ایس سی سوپر اسٹرکچر پل کی تعمیر کا کام ،199.45 کروڑ روپے کی لاگت سے مظفر پور ضلع کے تحت بلاک-کم-انچل آفس-کم-ریذیڈنشل کمپلیکس، کانٹی، پارو، صاحب گنج، سریا، موتی پور، سکرا، اورائی، بوچہاں، مسہری، گائے گھاٹ،مڑون اور بندرا کی تعمیر کا کام،184.32کروڑ روپے کی لاگت سے ضلع مظفر پور کے تحت ریاستی اسکیم کی مد سے ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر 10+2 رہائشی اسکول بلاک کم انچل، موتی پور، سکراا، پارو اور بندر میں اسکول کی عمارت (720 نشستوں) کی تعمیر کے کا م سمیت دیگر کئی اہم ترقیاتی اسکیموں کا سنگ بنیاد /کام کا آغاز شامل ہے ۔

وزیر اعلیٰ نے پروگرام کے مقام پر کثیر تعداد میں موجود جیویکا دیدیوں ، پنشن استفادہ کنندگان اور دیگر مستفیدین کے ساتھ بات کی ۔وہاں موجود لوگوں نے وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ ستت جیویکو پارجن منصوبہ شروع کر نے، سیلف ،ہیلپ گروپ کی تعداد بڑھانے ، بہار کے وکاس متروں کو ٹرانسپورٹ بھتہ اور اسٹشنری الائون بڑہانے ،وزیر اعلیٰ ادیمی منصوبہ شروع کر نے ،کسان صلاح کاروں کی تنخواہ 13ہزار روپے سے بڑھا کر 21ہزار روپے سماجی تحفظ پنشن منصوبہ کے تحت تمام بزرگوں، معذوروں اور بیوہ خواتین کے لیے پنشن کی رقم 400 روپے سے بڑھا کر 1100 روپے کر دی گئی ہے۔ جس سے لوگوں کی بڑی تعداد کو فائدہ ہو رہا ہے۔ 2018 میں ہر گھر کو بجلی فراہم کی گئی۔حکومت نے شروع سے ہی انتہائی سستی قیمتوں پر بجلی فراہم کی ہے—اب تقریباً تمام گھریلو صارفین کو بجلی مفت مل رہی ہے ہے۔ حکومت تمام دلچسپی رکھنے والے افراد کے گھروں میں سولر پینل لگائے گی۔ حال ہی میں، خواتین روزگار کی ایک نئی اسکیم، ''وزیر اعلیٰ خواتین روزگار منصوبہ'' شروع کیا گیا ہے، جس میں ہر گھر کی ایک خاتون کو کاروبار شروع کرنے کے لیے 10ہزار روپے فراہم کیے جا رہے ہیں۔ یہ رقم اب تک 1کروڑ خواتین کودی کی جا چکی ہے اور باقی خواتین کو فنڈز تقسیم کرنے کی تاریخ مقرر کر دی گئی ہے۔ کامیاب روزگار چلانے والی خواتین کو 2 لاکھ روپے تک کی اضافی امداد ملے گی۔

وزیر اعلیٰ نے جیویکا دیدیوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ''ہم آپ سب جیویکا دیدیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، آپ سب بہترین کام کر رہے ہیں۔ 2005 میں ہماری حکومت بننے کے بعد، ہم نے سیلف ہیلپ گروپس کی تعداد بڑھانے کا کام شروع کیا اور اس کا نام جیویکا رکھا۔ ان گروپوں سے وابستہ خواتین کو جیویکا دیدیاں کہا جاتا ہے۔ حکومت سماج کے ہر طبقے کی ترقی کے لیے کام کر رہی ہے۔'' آپ کے تعاون سے بہار مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande