راجہ سنگھ کے خلاف اشتعال انگیزی کاایک اور مقدمہ درج
حیدرآباد ، 6۔ اکتوبر۔(ہ س)۔ شان رسالتؐ میں گستاخانہ بیان پر شاہ علی بنڈہ پولیس نے حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف اشتعال انگیزی کاایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ فتح دروازہ کے ساکن محمداحمد نے شاہ علی بنڈہ پولیس سے شکایت درج کرو
راجہ سنگھ کے خلاف اشتعال انگیزی کاایک اور مقدمہ درج


حیدرآباد ، 6۔ اکتوبر۔(ہ س)۔ شان رسالتؐ میں گستاخانہ بیان پر شاہ علی بنڈہ پولیس نے حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے ملعون رکن اسمبلی راجہ سنگھ کے خلاف اشتعال انگیزی کاایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ فتح دروازہ کے ساکن محمداحمد نے شاہ علی بنڈہ پولیس سے شکایت درج کروائی جس میں بتایا کہ دسہرہ کے موقع پرراجہ سنگھ نے مدھیہ پردیش میں خطاب میں مسلم طبقہ کونشانہ بناکرتقریرکی اور شان رسالتؐ میں گستاخانہ الفاظ کا استعمال کیا۔ایف آئی آرمیں یہ بتایا گیا ہے کہ تقریر میں راجہ سنگھ نےآئی لوو محمدؐ کا بینرلیکرگھومنے کا تو تمہاراایک بہانا ہے ہندوتمہارانشانہ ہے ۔اتنا ہی نہیں اسلامی تاریخ کو بھی راجہ سنگھ نے نشانہ بناتے ہوئے شان رسالتؐ میں گستاخانہ الفاظ کا استعمال کیا ۔ اس بیان کویوٹیوب پردیکھ کرمحمداحمد نے شکایت میں بتایا کہ ملعون رکن اسمبلی مسلسل پرامن فضاء کو مکدرکرنے فرقہ پرست بیانات دیتاہے اور اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ پولیس نے کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغازکیا۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande