علی گڑھ, 6 اکتوبر (ہ س)۔
اے ایم یو کے شعبہ ارضیات کے سابق طالب علم دھرمیندر کمار نے راجستھان پبلک سروس کمیشن کے جیولوجسٹ بھرتی امتحان 2024 میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے میرٹ لسٹ میں 17ویں رینک حاصل کی ہے۔ یہ نتیجہ یکم اکتوبر 2025 کو جاری کیا گیا۔
یہ شاندار کامیابی نہ صرف مسٹر کمار کی محنت، ثابت قدمی اور علمی برتری کی غماز ہے بلکہ یہ شعبہ ارضیات کی جانب سے معیاری تعلیم اور پیشہ ورانہ اہلیت کو فروغ دینے کے عزم کا بھی مظہر ہے۔
صدر شعبہ پروفیسر راشد عمر نے انہیں مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر دھرمیندر کمار کی کامیابی نے نہ صرف شعبے بلکہ پوری یونیورسٹی کا نام روشن کیا ہے۔ یہ ہمارے اساتذہ کی رہنمائی اور لگن کا نتیجہ ہے جو مسلسل اپنے طلبہ کا مستقبل سنوارنے کے لیے کوشاں رہتے ہیں۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ