وزیر اعظم مودی آج نئی دہلی میں بین الاقوامی آرین اجلاس میں شامل ہوں گے
وزیر اعظم مودی آج نئی دہلی میں بین الاقوامی آرین اجلاس میں شامل ہوں گے نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دہلی کے روہنی علاقے میں بین الاقوامی آرین اجلاس میں شامل ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عوامی اجلاس سے خطاب بھی کریں گ
بھارتیہ جنتا پارٹی نے وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کو ایکس پر شیئر کیا ہے۔


وزیر اعظم مودی آج نئی دہلی میں بین الاقوامی آرین اجلاس میں شامل ہوں گے

نئی دہلی، 31 اکتوبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دہلی کے روہنی علاقے میں بین الاقوامی آرین اجلاس میں شامل ہوں گے۔ اس موقع پر وزیر اعظم عوامی اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کے مطابق، اس سمٹ میں ہندوستان اور بیرون ملک سے آریہ سماج کی مختلف شاخوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے پروگرام کو ایکس پر شیئر کیا ہے۔

بی جے پی کے مطابق، وزیر اعظم مودی دوپہر 3 بجے بین الاقوامی آرین اجلاس میں حصہ لیں گے۔ یہ کانفرنس روہنی کے سیکٹر 10 میں واقع گولڈن جوبلی پارک میں منعقد کیا جائے گا۔ پی ایم او کے مطابق اس موقع پر ’’150 گولڈن ایئرز آف سروس‘‘ کے عنوان سے ایک نمائش بھی لگائی جائے گی جس میں تعلیم، سماجی اصلاحات اور روحانی ترقی کے میدان میں آریہ سماج کے کردار کو اجاگر کیا جائے گا۔

اس کانفرنس کا مقصد مہرشی دیانند سرسوتی کی اصلاحی اور تعلیمی وراثت کو خراج عقیدت پیش کرنا ہے۔ ساتھ ہی آریہ سماج کی 150 سالہ خدمات کا جشن منانا اور ویدک اصولوں و دیسی اقدار کے تئیں آگاہی پیدا کرنا بھی اس کا اہم حصہ ہے۔ قابل ذکر ہے کہ یہ چوٹی کانفرنس ’’گیان جیوتی مہوتسو‘‘ کا حصہ ہے۔ یہ مہوتسو مہرشی دیانند سرسوتی کی 200ویں جینتی اور آریہ سماج کی سماجی خدمت کے 150 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد کیا جا رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande