ایل جی منوج سنہا سے 3 نومبر کو چسوتی کا دورہ کریں گے
ایل جی منوج سنہا سے 3 نومبر کو چسوتی کا دورہ کریں گے جموں، 31 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آئندہ 3 نومبر کو ضلع کشتواڑ کے چسوتی گاؤں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ بادل پھٹنے سے متاثرہ علاقے میں تباہ شدہ مکانات اور دیگر بنیادی
LG SINHA


ایل جی منوج سنہا سے 3 نومبر کو چسوتی کا دورہ کریں گے

جموں، 31 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا آئندہ 3 نومبر کو ضلع کشتواڑ کے چسوتی گاؤں کا دورہ کریں گے، جہاں وہ بادل پھٹنے سے متاثرہ علاقے میں تباہ شدہ مکانات اور دیگر بنیادی ڈھانچوں کی تعمیرِ نو کے منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ اس موقع پر وہ متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کرکے اُن کے مسائل بھی جانیں گے۔

قابلِ ذکر ہے کہ 14 اگست کو مچیل ماتا مندر کے راستے پر واقع آخری موٹرایبل گاؤں چشوتی میں بادل پھٹنے کے باعث بھیانک تباہی مچی تھی، جس میں 65 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، جن میں سی آئی ایس ایف کے تین اہلکار اور جموں و کشمیر پولیس کے ایک اسپیشل پولیس آفیسر بھی شامل تھے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 167 افراد کو محفوظ نکالا گیا، جبکہ 35 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔

سرکاری ترجمان کے مطابق، حکومت کے عزم کے مطابق لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا 3 نومبر کو چسوتی میں تباہ شدہ مکانات اور دیگر ڈھانچوں کی تعمیرِ نو کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔اطلاعات کے مطابق، بادل پھٹنے کے نتیجے میں 16 مکانات اور متعدد دیگر تعمیرات بشمول مندروں کو شدید نقصان پہنچا تھا۔

اسی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کشتواڑ پنکج کمار شرما نے جمعرات کو متاثرہ علاقے کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں جاری بحالیاتی و ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے بنیادی سہولیات کی بحالی اور متاثرہ خاندانوں کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کیں۔ڈی سی شرما نے جزوی طور پر تباہ شدہ مکانات کا بھی معائنہ کیا، جن کے لیے لیفٹیننٹ گورنر عنقریب سنگِ بنیاد رکھنے والے ہیں۔ انہوں نے مقامی باشندوں سے ملاقات کی، اُن کے مسائل سنے اور پانی، بجلی و رہائش سے متعلق شکایات کے فوری ازالے کے احکامات دیے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ نے تمام متاثرہ خاندانوں کو دسمبر تک راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا ہے، جبکہ اضافی راشن بھی جلد فراہم کیا جائے گا۔آئندہ سردیوں کے حوالے سے تیاریوں پر بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ، پولیس اور ایس ڈی ایم دفاتر کے ہیلپ لائن نمبرز عوامی سہولت کے لیے جاری کر دیے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد فراہم کی جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande