ایل جی منوج سنہا نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراجِ عقیدت پیش کیا
ایل جی منوج سنہا نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراجِ عقیدت پیش کیا جموں، 31 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہندوستان کے آہنی مرد سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر انہیں عقیدت و احترام کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش
Lg greet


ایل جی منوج سنہا نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراجِ عقیدت پیش کیا

جموں، 31 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہندوستان کے آہنی مرد سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر انہیں عقیدت و احترام کے ساتھ خراجِ عقیدت پیش کیا۔ راشٹریہ ایکتا دیوس کے موقع پر اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ میں اس موقع پر جموں و کشمیر کے عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ یہ دن اتحاد، ہم آہنگی اور قومی یکجہتی کے جذبے کو مزید فروغ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل قومی یکجہتی کے معمار اور حب الوطنی و ایمانداری کی زندہ مثال تھے۔ ان کے غیر متزلزل عزم و استقلال نے جدید ہندوستان کی بنیاد رکھی۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہمیں سردار پٹیل کے اصولوں اور نظریات کو اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہوئے قومی اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کے جذبے کو استحکام بخشنا چاہیے تاکہ انہیں حقیقی معنوں میں خراجِ عقیدت پیش کیا جا سکے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande