ایکسپورٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کے لیے ایکسپورٹ کونسلز اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے ساتھ پیوش گوئل کی میٹنگ
نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س): مرکزی وزیر برائے صنعت و تجارت پیوش گوئل نے منگل کو نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں اور صنعتی انجمنوں سے ملاقات کی تاکہ موجودہ مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی میں کی گئی اصلاحات، برآمدات کی کارکردگی، ا
ایکسپورٹ کے فروغ پر تبادلہ خیال کے لیے ایکسپورٹ کونسلز اور انڈسٹری ایسوسی ایشنز کے ساتھ پیوش گوئل کی میٹنگ


نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س): مرکزی وزیر برائے صنعت و تجارت پیوش گوئل نے منگل کو نئی دہلی کے وانجیہ بھون میں ایکسپورٹ پروموشن کونسلوں اور صنعتی انجمنوں سے ملاقات کی تاکہ موجودہ مالی سال 26-2025 کی پہلی ششماہی میں کی گئی اصلاحات، برآمدات کی کارکردگی، اور آئندہ اصلاحاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

گوئل نے کہا کہ حکومت ہندوستانی برآمد کنندگان کو عالمی مارکیٹ تک بہتر رسائی اور کاروبار کرنے میں آسانی فراہم کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے صنعت کو یقین دلایا کہ حکومت سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

اجلاس میں محکمہ تجارت، محکمہ محصولات، محکمہ برائے فروغ صنعت اور اندرونی تجارت، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف فارن ٹریڈ، مختلف ایکسپورٹ کونسلز اور معروف صنعتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ بات چیت میں برآمدی تنوع کی کامیابیوں، صنعت کو درپیش چیلنجز اور امکانات پر توجہ مرکوز کی گئی۔

فیڈریشن آف انڈین ایکسپورٹ آرگنائزیشنز، اور ٹیکسٹائل، انجینئرنگ، جواہرات اور زیورات، طبی آلات، فارماسیوٹیکل، خدمات، دستکاری، ٹیلی کمیونیکیشن، چمڑے، آٹوموبائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے شعبوں کے نمائندوں نے وزارت کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت تجارت کے اقدامات سے ہندوستانی برآمد کنندگان کے لیے مارکیٹ کے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ معروف صنعتی انجمنوں جیسے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری، فکی، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ایسوسی ایشن آف انڈین آٹوموبائل مینوفیکچررز، ایسوچیم، اور ناسکام کے نمائندوں نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande