صرافہ بازار میں گراوٹ پر روک، سونا اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی
نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س): امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی مہنگے ہو گئے ہیں، جس کا اثر آج گھریلو صرافہ بازار میں بھی صاف نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار میں سونا 1,470 سے 1,600 روپے فی 10 گرا
صرافہ بازار میں گراوٹ پر روک، سونا اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی


نئی دہلی، 30 اکتوبر (ہ س): امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے شرحِ سود میں کمی کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی مہنگے ہو گئے ہیں، جس کا اثر آج گھریلو صرافہ بازار میں بھی صاف نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار میں سونا 1,470 سے 1,600 روپے فی 10 گرام تک مہنگا ہو گیا ہے، جبکہ چاندی کی قیمت میں 1,200 روپے فی کلوگرام کا اضافہ ہوا ہے۔

سونا اور چاندی کی اس تیزی کے سبب ملک کے زیادہ تر صرافہ بازاروں میں 24 کیرٹ سونا آج 1,22,410 سے 1,22,560 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح 22 کیرٹ سونا 1,12,210 سے 1,12,360 روپے فی 10 گرام تک دستیاب ہے۔ چاندی کی بڑھتی قیمت کے باعث دہلی کے صرافہ بازار میں آج چاندی 1,52,100 روپے فی کلوگرام کے بھاؤ پر فروخت ہو رہی ہے۔

دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,22,560 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,12,360 روپے فی 10 گرام کے بھاؤ پر کاروبار کر رہا ہے۔ ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,22,410 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,12,210 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ احمد آباد میں 24 کیرٹ سونا 1,22,460 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,12,260 روپے فی 10 گرام کے بھاؤ دستیاب ہے۔

چنئی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,22,410 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,12,210 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔ کولکاتا میں بھی یہی بھاؤ برقرار ہیں — 24 کیرٹ سونا 1,22,410 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,12,210 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

لکھنؤ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا آج 1,22,560 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,12,360 روپے فی 10 گرام کے بھاؤ پر فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونا 1,22,460 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,12,260 روپے فی 10 گرام پر ہے۔ جے پور میں بھی 24 کیرٹ سونا 1,22,560 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,12,360 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازاروں میں بھی آج سونا مہنگا ہوا ہے۔ ان تینوں ریاستوں کی راجدھانیوں — بینگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور — میں 24 کیرٹ سونا 1,22,410 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,12,210 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande