بسوناتھ (آسام)، 21 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن 7 اور 8 نومبر کو آسام کے دو روزہ دورے پر آئیں گی۔ 8 نومبر کو مرکزی وزیر خزانہ بسوناتھ ضلع کے گہپور کے بھولاگوری میں منعقد ایک پروگرام میں شرکت کریں گی۔
مرکزی وزیر سیتا رمن پہلی آسامی فلم 'جے متی' کی تیاری کے مقام بھولاگوری میں تعمیر ہونے والی شہید کنکلتا بروا یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گی۔ آسام حکومت تقریباً 740 بیگھہ اراضی پر تعمیر ہونے والی اس ریاستی سطح کی یونیورسٹی کے لیے پہلے مرحلے میں 350 کروڑ روپے خرچ کرے گی۔
اس سلسلے میں آسام حکومت کے وزیر خزانہ اجنتا نیوگ اور ریاست کے چیف سکریٹری آج بھولاگوری پہنچے اور ضروری تیاریوں کا جائزہ لیا اور حکام کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ بھولاگوری میں بننے والی اعلیٰ سطحی یونیورسٹی اس خطے کے لوگوں کے لیے تعلیم کے نئے دروازے کھولے گی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی