واشنگٹن،21اکتوبر(ہ س)۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے با خبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کے ساتھ جلد ملاقات کی امیدیں تعطل کا شکار ہو سکتی ہیں۔ٹرمپ نے جمعرات کو پوتین کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو کے بعد اعلان کیا تھا کہ دونوں نے اپنے اعلیٰ سطحی مشیروں کی ملاقات اگلے ہفتے کرانے پر اتفاق کیا ہے۔انھوں نے اپنی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا امریکی وفد کی ابتدائی ملاقاتوں کی قیادت وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کریں گے، ان کے ساتھ دیگر افراد بھی شامل ہوں گے جن کے نام بعد میں طے کیے جائیں گے۔تاہم وائٹ ہاو¿س کے ایک عہدے دار نے سی این این کو بتایا کہ روبیو اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان طے شدہ ملاقات عارضی طور پر ملتوی کر دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق فوری طور پر اس تاخیر کی وجہ واضح نہیں ہو سکی، البتہ ایک ذریعے نے کہا کہ روبیو اور لاوروف کے درمیان یوکرین پر روسی حملہ ختم کرنے کے امکانات کے بارے میں مختلف توقعات پائی جاتی تھیں۔یہ بھی واضح نہیں کہ لاو¿روف - روبیو ملاقات کے مو¿خر ہونے کا بوڈاپسٹ (ہنگری) میں متوقع ٹرمپ - پوتین سربراہی اجلاس پر کیا اثر پڑے گا۔اس حوالے سے وائٹ ہاو¿س کی نائب ترجمان آنا کیلی نے سی این این کو بتایا صدر ٹرمپ مسلسل اس بے معنی جنگ کو ختم کرنے اور خون ریزی روکنے کے لیے پ±ر امن اور سفارتی حل کی تلاش میں ہیں۔ انھوں نے جرات مندی سے تمام فریقوں سے رابطہ کیا ہے اور امن کے قیام کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan