شام کا 12 ملین نشہ آور کیپٹاگون گولیاں ضبط کرنے کا اعلان
دمشق،21اکتوبر(ہ س)۔شامی وزارتِ داخلہ نے پیر کو کہا کہ اس نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث دمشق کے قریب کام کرنے والے نیٹ ورک پر چھاپے میں تقریباً 12 ملین کیپٹاگون نشہ آور گولیاں ضبط کر لیں۔ملک میں 2024 کے اواخر میں ایک عبوری اتھارٹی نے اقتدار سنبھال لی
شام کا 12 ملین نشہ آور کیپٹاگون گولیاں ضبط کرنے کا اعلان


دمشق،21اکتوبر(ہ س)۔شامی وزارتِ داخلہ نے پیر کو کہا کہ اس نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث دمشق کے قریب کام کرنے والے نیٹ ورک پر چھاپے میں تقریباً 12 ملین کیپٹاگون نشہ آور گولیاں ضبط کر لیں۔ملک میں 2024 کے اواخر میں ایک عبوری اتھارٹی نے اقتدار سنبھال لیا تھا جس کے بعد سے یہ منشیات ضبطی کی ایک سب سے بڑی کارروائی ہے۔

محکمہ انسدادِ منشیات کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر جنرل خالد عید نے وزارت کے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے بڑی مقدار میں منشیات بیرونِ ملک منتقل کرنے کی کوشش کرنے والے سمگلنگ نیٹ ورک کی درست نگرانی کی اور سراغ لگایا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے الدمیر کے علاقے میں تقریباً 12 ملین کیپٹاگون گولیاں ضبط کیں۔عید کے مطابق کارروائی کے دوران نیٹ ورک کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔

محکمے نے سمگلنگ سے نمٹنے، اس کے ذرائع منقطع کرنے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لیے جو پرعزم طرزِ عمل اختیار کیا ہے، یہ کارروائی اس کی عکاسی کرتی ہے۔ایمفیٹامائن سے مشابہ کیپٹاگون 2011 میں شروع ہونے والی خانہ جنگی کے دوران شام کی سب سے بڑی برآمد بن گئی اور اس کی تجارت معزول صدر بشار الاسد کی حکومت کے لیے مالی اعانت کا ایک اہم ذریعہ رہی۔الاسد کی معزولی کے بعد سے نئے حکام نے ملک کے طول و عرض میں متعدد بڑی ضبطیوں کی اطلاع دی ہے۔ البتہ ہمسایہ ممالک بڑی ترسیل روکنے کی اطلاع دیتے رہتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande