پنجاب میں دہشت گردانہ حملے کا منصوبہ ناکام، راکٹ پروپیلڈ گرینیڈسمیت 2 گرفتار
چنڈی گڑھ، 21 اکتوبر (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے امرتسر میں بڑی مجرمانہ واردات کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ (آر پی جی) برآمد کیا ہے۔ پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے منگل کو کہا کہ مرکزی
Punjab: Terror plot foiled, 2 arrested with rocket propelled grenades


چنڈی گڑھ، 21 اکتوبر (ہ س)۔ پنجاب پولیس نے امرتسر میں بڑی مجرمانہ واردات کی سازش کو ناکام بناتے ہوئے دو نوجوانوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک راکٹ پروپیلڈ گرینیڈ (آر پی جی) برآمد کیا ہے۔

پولیس کے ڈائریکٹر جنرل گورو یادو نے منگل کو کہا کہ مرکزی ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کی گئی خفیہ کاروائی میں دو مشتبہ دہشت گردوں مہک دیپ سنگھ عرف مہک اور آدتیہ عرف آدھی کو امرتسر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ڈی جی پی نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ دونوں پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک آپریٹو سے رابطے میں تھے، جس نے انہیں یہ خطرناک ہتھیار فراہم کیے تھے۔ ان کا رابطہ ہرپریت سنگھ عرف وکی سے بھی تھا جو فیروز پور جیل میں بند ہے۔

پولیس کے مطابق برآمد شدہ آر پی جی پاکستانی ہینڈلرز کے کہنے پر ایک منصوبہ بند دہشت گردانہ حملے میں استعمال کیا جانا تھا۔ امرتسر کے پولیس اسٹیشن گھرنڈا میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور پورے نیٹ ورک کا پردہ فاش کرنے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande