نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا کیرالہ کا چار روزہ دورہ (21-24 اکتوبر) منگل سے شروع ہو رہا ہے۔ وہ آج شام ترواننت پورم پہنچیں گی اور 22 اکتوبر کو سبریمالا مندر جائیں گی۔
صدر جمہوریہ کے سکریٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ معلومات کے مطابق صدر جمہوریہ 21 اکتوبر کی شام کو ترواننت پورم پہنچیں گی اور 22 اکتوبر کو سبریمالا مندر جائیں گی۔23 اکتوبر کو صدر جمہوریہ ترواننت پورم کے راج بھون میںسابق صدر کے آر نارائنن کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گی۔
اس کے بعد وہ ورکلا کے شیوگیری مٹھ میں سری نارائن گرو کی مہاسمادھی کی صد سالہ تقریبات کا افتتاح کریں گی۔ وہ اسی دن پلئی میں سینٹ تھامس کالج کی پلاٹینم جوبلی کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کریں گی۔ 24 اکتوبر کو صدر جمہوریہ سینٹ ٹریسا کالج ارناکولم کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کریں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد