نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر تجارت اور صنعت پیوش گوئل نے منگل کو نو منتخب نائب صدرجمہوریہ سی پی رادھا کرشنن سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے محکموں کے کاموں اور اہم اقدامات کے بارے میں معلومات دیں۔
تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر نے ایک ایکس پوسٹ میں کہا، میں نے آج نائب صدر رادھا کرشنن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، مجھے ان سے مل کر خوشی ہوئی، محکمہ کے افسران کے ساتھ اس ملاقات کے دوران، میں نے انہیں کامرس اور صنعت کی وزارت کے اہم اقدامات اور سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور ان کی قیمتی رہنمائی حاصل کی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی