پاکستانی وزیراعظم تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے
اسلام آباد، 21 اکتوبر (ہ س)۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف 26 اکتوبر سے سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ ان کے ساتھ کابینہ کے ساتھی اور اعلیٰ فوجی حکام بھی ہوں گے۔ پاکستان میں اس دورے کو سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مضبوط
پاکستانی وزیراعظم تین روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے


اسلام آباد، 21 اکتوبر (ہ س)۔ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف 26 اکتوبر سے سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ ان کے ساتھ کابینہ کے ساتھی اور اعلیٰ فوجی حکام بھی ہوں گے۔ پاکستان میں اس دورے کو سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کو مضبوط بنانے کی جانب ایک قدم کے طور پر اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستان کی حکومت کی ایک ریلیز کے مطابق، وزیر اعظم ریاض میں باوقار مستقبل کی سرمایہ کاری کے اقدام (ایف آئی آئی) سے خطاب کریں گے، یہ ایک عالمی فورم ہے جو دنیا بھر سے معروف کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اور پالیسی سازوں کو اکٹھا کرتا ہے۔

شریف سعودی عرب کے اعلیٰ رہنماو¿ں کے ساتھ ملاقات میں بھی شرکت کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور اقتصادی شراکت داری کو بڑھانے سے متعلق امور پر بات چیت متوقع ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی اور تنازع میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ سعودی عرب کی مداخلت سے ہی دونوں ممالک جنگ بندی پر متفق ہوئے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande