جینت چودھری نے فلپائن میں علم کے تبادلے کے مشن کی قیادت کی
نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری جینت چودھری 20 سے 22 اکتوبر تک فلپائن میں علم کے تبادلے کے ایک اعلیٰ سطحی مشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ پروگرام ورلڈ بینک کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔
Jayant Chaudhary leads knowledge exchange mission to Philippines

نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری جینت چودھری 20 سے 22 اکتوبر تک فلپائن میں علم کے تبادلے کے ایک اعلیٰ سطحی مشن کی قیادت کر رہے ہیں۔ یہ پروگرام ورلڈ بینک کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔

ہنر کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ اس مشن میںتارکین وطن کارکنان کا محکمہ (ڈی ایم ڈبلیو)،تکنیکی تعلیم اور ہنر مندی کی ترقی کی اتھارٹی (ٹی ای ایس ڈی اے)، فلپائنکی شماریات اتھارٹی (پی ایس اے ) اورتارکین وطن کارکنوں کی بہبود سے متعلق انتظامیہ (او ڈبلیو ڈبلیو اے) کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون شامل ہے۔

وزارت نے کہا کہ اس دورے کا مقصد علم کے تبادلے کو فروغ دینا اور مہارت کی ترقی، مزدوروں کی نقل و حرکت اور ڈیٹا پر مبنی پالیسی فریم ورک سے متعلق شعبوں میں بہترین طریقوں کا اشتراک کرنا ہے۔ اس دورے پر آنے والے ہندوستانی وفد میںہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت کے سینئر حکام اور اتر پردیش، مدھیہ پردیش، راجستھان اور تلنگانہ کی ریاستوں کے نمائندے شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق، یہ مشن انسانی سرمائے کی ترقی، باہمی طور پر سیکھنے کو فروغ دینا اور ہنر اور صنعت کاری کے ذریعے مساوی اور پائیدار ترقی کے لیے راستے بنانے کے لیے عالمی جنوب کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد

 rajesh pande