کولہاپور میں دیوالی کے روز سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق
کولہاپور میں دیوالی کے روز سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق کولہاپور، 21 اکتوبر(ہ س)۔ کولہاپور۔رادھا نگری روڈ پر منگل کی صبح کولاو گاؤں کے نزدیک پیش آئے ایک بھیانک حادثے میں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،
FAMILY OF THREE DIES IN KOLHAPUR ROAD MISHAP


کولہاپور میں دیوالی کے روز سڑک حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

کولہاپور،

21 اکتوبر(ہ س)۔ کولہاپور۔رادھا نگری روڈ پر منگل کی صبح کولاو

گاؤں کے نزدیک پیش آئے ایک بھیانک حادثے میں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،

جبکہ ایک کمسن بچی شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا

جب مخالف سمت سے آتے ہوئے ایک ٹیمپو نے دو پہیہ گاڑی کو ٹکر مار دی۔

اس

ٹکر میں موٹر سائیکل سوار شری کانت کامبلے اور ان کی بہن دیپالی کی موقع پر ہی

موت ہو گئی، جبکہ ان کے بھتیجے اتھروا اور بھتیجی کوشیکی کو شدید چوٹیں آئیں۔

اسپتال میں علاج کے دوران اتھروا نے بھی دم توڑ دیا۔ اس سانحے نے دیوالی کے دن

علاقے میں کہرام مچا دیا ہے۔

پولیس

ذرائع کے مطابق شریکانت اپنی بہن اور بھتیجے بھتیجی کے ہمراہ دیوالی کے موقع پر خریداری

کے لیے بھوگاوتی گئے تھے۔ واپسی پر مخالف سمت سے آتے ٹیمپو نے ان کی دو پہیہ گاڑی

کو ٹکر ماری جس سے گاڑی بری طرح تباہ ہو گئی۔

حادثے

کے بعد ٹیمپو ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس

جائے وقوعہ پر پہنچی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا اور ٹریفک معمول پر لانے کی

کوشش کی گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande