ستمبر میں آٹھ بنیادی صنعتوں میں 3 فیصد اضافہ۔
نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان کی آٹھ بنیادی صنعتوں کی شرح نمو ستمبر میں 3 فیصد رہی۔ اگست کے پچھلے مہینے میں اس میں 6.3 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا جو 13 ماہ کی بلند ترین سطح تھی۔ وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار میں
صنعت


نئی دہلی، 21 اکتوبر (ہ س)۔ ہندوستان کی آٹھ بنیادی صنعتوں کی شرح نمو ستمبر میں 3 فیصد رہی۔ اگست کے پچھلے مہینے میں اس میں 6.3 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا جو 13 ماہ کی بلند ترین سطح تھی۔

وزارت تجارت و صنعت کی جانب سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ ستمبر میں ملک کی آٹھ بڑی بنیادی صنعتوں کی شرح نمو تین فیصد رہی۔ گزشتہ ماہ اگست میں ان بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 6.5 فیصد کی شرح سے اضافہ ہوا تھا جبکہ گزشتہ سال ستمبر میں یہ اضافہ 2.4 فیصد ریکارڈ کیا گیا تھا۔ بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کی شرح نمو سالانہ بنیادوں پر بہتر ہوئی ہے لیکن ماہانہ بنیادوں پر اس میں کمی درج کی گئی ہے۔ ستمبر 2025 میں اسٹیل، سیمنٹ، بجلی اور کھاد کی پیداوار میں مثبت اضافہ ہوا۔

وزارت کے مطابق، ان آٹھ بنیادی صنعتوں کی شرح نمو رواں مالی سال 2025-26 (اپریل تا ستمبر) کی پہلی ششماہی کے دوران 2.9 فیصد تک گر گئی، جبکہ گزشتہ مالی سال 2024-25 کی اسی مدت میں یہ شرح 4.3 فیصد تھی۔

قابل ذکر ہے کہ ملک کی آٹھ بنیادی صنعتوں میں کوئلہ، خام تیل، قدرتی گیس، ریفائنری مصنوعات، کھاد، اسٹیل، سیمنٹ اور بجلی شامل ہیں۔ ان بنیادی صنعتوں کا مشترکہ وزن ہندوستان کے صنعتی پیداوار کے اشاریہ کا 40.27 فیصد ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande