انوپم کھیر اسرانی کے انتقال پر غمزدہ
بالی ووڈ کے معروف اداکار گووردھن اسرانی کا 20 اکتوبر کو انتقال ہوگیا۔ دیوالی کے موقع پر آنے والی اس افسوسناک خبر نے فلم انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ اپنی شاندار اداکاری اور مزاح نگاری سے کئی دہائیوں تک لوگوں کو مسحور کرنے و
انوپم


بالی ووڈ کے معروف اداکار گووردھن اسرانی کا 20 اکتوبر کو انتقال ہوگیا۔ دیوالی کے موقع پر آنے والی اس افسوسناک خبر نے فلم انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں ڈال دیا ہے۔ اپنی شاندار اداکاری اور مزاح نگاری سے کئی دہائیوں تک لوگوں کو مسحور کرنے والے اسرانی اب اس دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں۔

اداکار انوپم کھیر نے اپنے قریبی دوست اور تجربہ کار فنکار اسرانی کو جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، پیارے اسرانی جی! اسکرین پر اور آف اسکرین دونوں جگہ اپنی شخصیت کے ساتھ دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے لیے آپ کا شکریہ! ہم آپ کو بہت یاد کریں گے، لیکن سنیما اور لوگوں کو ہنسانے کی آپ کی صلاحیت آپ کو آنے والے برسوں تک امر رکھے گی۔ اوم شانتی۔

انوپم نے ویڈیو پیغام میں کہا، مجھے کچھ دیر پہلے اسرانی جی کے بارے میں پتہ چلا اور مجھے بہت دکھ ہوا، میں نے ان سے گزشتہ ہفتے ہی بات کی، وہ شوٹنگ کر رہے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایک ماسٹر کلاس کے لیے میرے ایکٹنگ اسکول آنا چاہتے ہیں۔

انوپم نے یہ بھی یاد کیا کہ اسرانی نہ صرف ایک شاندار مزاح نگار تھے بلکہ ایک شاندار استاد بھی تھے۔ انہوں نے فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا میں کئی مشہور اداکاروں کو اداکاری کی تعلیم دی۔

اسرانی کا انتقال 84 سال کی عمر میں ہوا، حالانکہ ان کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے۔ ان کی آخری رسومات ممبئی کے سانتا کروز کے شاستری نگر قبرستان میں خاندان اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔ اسرانی کے جانے سے ہندی سنیما نے نہ صرف ایک باصلاحیت اداکار بلکہ ایک سچے فنکار اور انسان کو بھی کھو دیا ہے۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande