امریکہ کا حماس اور اسرائیل کے قیادت پر جنگ بندی پر قائم رہنے پر زور
واشنگٹن،21اکتوبر(ہ س)۔امریکی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ اب امریکہ کی حکمتِ عملی کا محور یہ ہے کہ وہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاھو کو غزہ میں لڑائی دوبارہ شروع نہ کرنے دے، کیونکہ انتظامیہ کے اندر اس خدشے میں اضافہ ہوا ہے کہ نیتن یاھو ممکنہ طور
امریکہ کا حماس اور اسرائیل کے قیادت پر جنگ بندی پر قائم رہنے پر زور


واشنگٹن،21اکتوبر(ہ س)۔امریکی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ اب امریکہ کی حکمتِ عملی کا محور یہ ہے کہ وہ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاھو کو غزہ میں لڑائی دوبارہ شروع نہ کرنے دے، کیونکہ انتظامیہ کے اندر اس خدشے میں اضافہ ہوا ہے کہ نیتن یاھو ممکنہ طور پر جنگ بندی کے معاہدے کو منسوخ کر دے گا۔نیویارک ٹائمز نے ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے نقل کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خیال ہے کہ حماس کے قائدین نیک نیتی کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

اسی مناسبت سے امریکی خزانہ نے بتایا کہ وزیر اسکاٹ بَیسِنٹ نے اسرائیلی وزیرِ خزانہ بزلئیل سموٹریچ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران غزہ کے لیے امن معاہدے کی حمایت اور اس کے نفاذ کی ترغیب پر زور دیا۔حماس نے اپنی جانب سے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام قیدیوں کی لاشیں نکالنے کے عمل میں سنجیدہ ہے اور اس کام میں انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تاہم تحریک نے کہا ہے غزہ کے معاہدے کو پوری طرح نافذ کرنے کا عزم کیے ہوئے ہے اور علاقے کے باشندوں کے لیے انسانی امداد میں اضافے کی امید رکھتی ہے۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ حماس کو غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا ایک چھوٹا سا موقع دیں گے کہ وہ اس کی پاسداری کرے، مگر ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر وہ معاہدے کی خلاف ورزی کریں گے تو انہیں ختم کر دیا جائے گا۔ٹرمپ نے وائٹ ہاو¿س میں آسٹریلیا کے وزیرِ اعظم کے استقبال کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ یہ معاہدہ یقینی بناتا ہے کہ ان کا رویّہ بہت اچھا رہے اور اگر وہ ایسا نہ کریں تو ہم انہیں ختم کر دیں گے۔ اگر ضرورت پڑی تو انہیں ختم کر دیا جائے گا۔ انہیں ختم کیا جائے گا اور وہ اسے سمجھتے ہیں۔

ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکی افواج حماس کے خلاف براہِ راست لڑائی میں حصہ نہیں لیں گی اور کہ کئی ملک جو غزہ میں استحکام بحال رکھنے والی بین الاقوامی فورس میں شامل ہونے پر راضی ہوئے ہیں وہ اس مداخلت پر خوش ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل بھی اگر اس سے درخواست کی گئی تو مداخلت کے لیے تیار ہوگا، مگر ابھی تک ایسا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔انہوں نے موجودہ مرحلے میں تشدد کم کرنے کی امید ظاہر کی۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ حماس اب بہت کمزور ہو گئی ہے اور انہوں نے اس تحریک کو فیلڈ پھانسیوں سے باز رہنے کی وارننگ دی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ انہیں اپنا رویّہ درست کرنا ہوگا، ورنہ انہیں ختم کر دیا جائے گا۔امریکی نائب صدر جے ڈی وینس واشنگٹن سے روانہ ہو چکے ہیں اور وہ اسرائیل جائیں گے جہاں ان کی وزیرِ اعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات طے ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande