ہندوستان کی تحریک آزادی میںبہت سے مجاہدین آزادی نے اپنی جہد مسلسل اور قربانیوں کی اعلی ترین مثال پیش کیں ۔ان میں ’ نیتا جی‘ کے لقب سے مشہور سبھاش چندر بوس اپنی دوراندیش سوچ کی وجہ سے منفرد مقام رکھتے ہیں، جنہوں نے برطانوی راج سے ہندوستان کو مکمل آزادی دلانے کے واسطے مسلح جنگ لڑنے کے لئے آزاد ہند فوج تشکیل دی۔ 21اکتوبر 1943 کو سنگاپور میں آزاد ہند کی آرضی حکومت قائم ہوئی۔ اس کی یاد میں ہر سال آزاد ہند فوج کا دن منایا جاتا ہے۔
دیگر اہم واقعات
1296 – علاو¿ الدین خلجی دہلی پر تخت نشیں ہوا۔
1727 - روس اور چین نے سرحدوں کو درست کرنے کے معاہدوں پر دستخط کیے۔
1830 - ہمالیائی علاقوں کو تلاش کرنے والے پہلے ہندوستانی نین سنگھ راوت کی پیدائش۔
1887 - بہار کے پہلے وزیر اعلیٰ کرشن سنگھ پیدا ہوئے۔
1925 – پنجاب کی سیاسی جماعت شرومنی اکالی دل کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ سرجیت سنگھ برنالہ پیدا ہوئے۔
1931 – ہندی فلموں کے مشہور اداکار شمی کپور پیدا ہوئے۔
1934 – جے پرکاش نارائن نے کانگریس سوشلسٹ پارٹی بنائی۔
1934 - نیتا جی سبھاش چندر بوس نے سنگاپور میں آزاد ہند فوج قائم کی۔
1937 – بھارت کی ریاست جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ پیدا ہوئے۔
1948 - اقوام متحدہ نے روس کی جوہری ہتھیاروں کو تباہ کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا۔
1954 - ہندوستان اور فرانس نے پانڈیچیری، کرائیکل اور ماہے کو ہندوستانی یونین میں ضم کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ یکم نومبر سے نافذ العمل ہوا۔
1970 - نارمن ای بورلاگ کو امن کا نوبل انعام دیا گیا۔
1998 - ہندی سنیما کے مشہور اداکار اجیت کا انتقال ہوگیا۔
1999 - سوکارنو پوتری میگھاوتی انڈونیشیا کی نائب صدر منتخب ہوئیں۔
2003 - چین اور پاکستان نے بحری مشقیں شروع کیں۔ چین نے 4بی کیریئر راکٹ کا استعمال کرتے ہوئے دو سیٹلائٹ لانچ کیے۔
2005 - پاکستان کی گینگ ریپ کی شکار مختاراں مائی کو ’وومن آف دی ایئر‘ منتخب کیا گیا۔
2007 - ہندوستانی نژاد امریکی بوبی جندل نے ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لوزیانا کے گورنر کا انتخاب جیتا۔
2012- سائنا نہوال نے ڈنمارک اوپن سپر سیریز کا خطاب جیتا۔
2012 - ہندوستانی فلم پروڈیوسر ہدایت کار یش چوپڑا انتقال کر گئے۔
2013 - کینیڈین پارلیمنٹ نے ملالہ یوسفزئی کو کینیڈا کی شہریت دی۔
2014 - مشہور پیرا اولمپک رنر آسکر پسٹوریئس کو اپنی گرل فرینڈ ریوا اسٹین کیمپ کے قتل کے جرم میں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد