چنئی، 20 اکتوبر (ہ س)۔ دیوالی ہندوستان کے سب سے زیادہ منائے جانے والے تہواروں میں سے ایک ہے۔ جیسا کہ آج ملک بھر میں دیوالی منائی جارہی ہے، اداکار رجنی کانت نے اپنے مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد دی۔
مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور فلمی شخصیات دیوالی کے موقع پر مبارکبادیں دے رہے ہیں۔ اداکار رجنی کانت نے پوس گارڈن، چنئی میں اپنی رہائش گاہ کے سامنے جمع ہونے والے مداحوں کا ہاتھ ہلا کرخیرمقدم کیا اور مبارک باد دی۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی